تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل کا جمعہ کے روز بھارتی جارحیت کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

شیعہ علماء کونسل کا جمعہ کے روز بھارتی جارحیت کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

شیعہ علماء کونسل کا جمعہ کے روز بھارتی جارحیت کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان
9مئی بعداز نماز جمعہ ملک بھر میں بھارتی جارحیت کیخلاف مذمتی قرار دادیں پاس کی جائیں جہاں ممکن ہو احتجاجی ریلی نکالی جائے، علامہ شبیر میثمی
پاکستان کے دفاع کیلئے قوم متحد، ، وطن عزیز کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان
راولپنڈی /اسلام آباد 7مئی 2025ء ( جعفریہ پریس پاکستان)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی نے 9مئی بروز جمعة المبارک 2025ء کے روز بھارتی جارحیت کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بعد از نماز جمعہ ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں ،دیہاتوں میں بھارتی جارحیت کیخلاف مذمتی قرار دادیں منظور کی جائیں اور جہاں جہاں ممکن ہو پر امن احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کیا جائے ۔ ڈاکٹرعلامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کیلئے قوم متحد اور ایک پیج پر ہے پاکستانی غیور قوم وطن عزیز کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔انہوں نے وطن عزیز پاکستان پر بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مزید کہا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ کارروائی میں خواتین ، بچوں اور مساجد کو نشانہ بنایا اور جس طرح پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا لائق تحسین ہے ،عوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں ۔