جعفریہ پریس رپورٹ محمد شبیر حاظی ، شیعہ علماء کونسل کراچی ضلع جنوبی کے زیر اہتمام شب دعا و تنظیمی تربیتی نشست کا اہتمامعزاخانہ حسینیہ اسکردو ۔اے ۔بی۔ سینیا لائن۔ میں کیا گیا اس تربیتی نشست میں کافی باقی اضلاع کے تنظیمی برادران نے بھی شرکت کی ۔پروگرام رات 11 بجے سے سحر تک جاری رہا۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے جنرل سیکریڑی علامہ سید ناظر عباس تقوی،صدر شیعہ علما کونسل کراچی ڈویژن علامہ جعفرسبحانی اور جنرل سیکریڑی کراچی ڈویژن علامہ فیاض حسین مطہری نے مختلف موضوعات پر درس دییے۔
آخر میں عراق میں مقدس مقامات کی حفاظت ، مراجع عظام کی حفظ و سلامتی ،مقاومت مومنین عراق کی کامیابی اور قائد ملت جعفریہ کی حفظ و سلامتی کے دعا کے ساتھ یہ علمی نشست اختتام ہوئی۔