• علامہ شبیر حسن میثمی کی اسپیکر قومی اسمبلی
    راجہ پرویز اشرف سے اسپیکر چیمبر میں ملاقات
  •  متنازعہ فوجداری ترمیمی بل کو یکسر مستردکرتے ہیں ، شیعہ علماءکونسل پاکستان
  • متنازعہ ترمیمی بل: علماء و ذاکرین مشاورتی اجلاس کل کراچی میں منعقد ہوگا
  • مقدس کتاب قرآن مجید کی بے حرمتی ی شدید مذمت کرتے ہیں سید راشد حسین نقوی
  • بزرگ علمائے تشیع نے متنازعہ ترمیمی ایکٹ کو مسترد کردیا اعلامیہ جاری
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع ملتان کا ورکر کنونشن منعقد ہوا جس میں مولانا اعجاز حسین بھشتی ضلی صدر ملتان منتخب ہوئے
  • شیعہ علماء کونسل کی زیر نگرانی متنازعہ بل کے سلسلے میں مختلف جماعتوں کا اجلاس
  • علامہ اسد اقبال زیدی کا ضلع دادو کادورہ اسلامی تحریک کے کارکنان سے ملاقات
  • توہین کے متنازعہ بل کو مسترد کرتے ہیں علامہ رمضان توقیر
  • قومی اسمبلی میں متنازعہ قانون سازی کو مسترد کرتے ہیں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان

تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل کی زیر نگرانی متنازعہ بل کے سلسلے میں مختلف جماعتوں کا اجلاس

شیعہ علماء کونسل کی زیر نگرانی متنازعہ بل کے سلسلے میں مختلف جماعتوں کا اجلاس

– شیعہ علماء کونسل (سندھ) کراچی ڈویژن کی جانب سے شیعہ تنظیموں/اداروں کا مشترکہ ہنگامی اجلاس رہائشگاہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی حفظہ اللہ (انچولی سوسائٹی) میں منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں یک نکاتی ایجنڈے “متنازعہ فوجداری ترمیمی بل” کے حوالے سے گفتگو اور مشاورت کی گئی۔

– مشترکہ ہنگامی اجلاس میں تمام شیعہ تنظیموں/اداروں کے نمائندگان اور رہنماؤں کی شرکت۔

– شرکاء اجلاس نے متفقہ طور پہ متنازعہ فوجداری ترمیمی بل کو مسترد کرتے ہوئے ملک کے خلاف قرار دے دیا۔

شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کی جانب سے گزشتہ دنوں قومی اسمبلی سے پاس ہونے والے متنازعہ ترمیمی بل کے حوالے سے شیعہ تنظیموں/اداروں کا مشترکہ ہنگامی اجلاس ڈویژنل صدر علامہ حسن رضا کی زیرِ صدارت منعقد کیا گیا جس میں تمام تنظیموں/اداروں کے نمائندگان اور رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی اور متنازعہ بل کے حوالے سے رائے پیش کی، اس موقع پہ تمام تنظیموں/اداروں کے نمائندگان نے متفقہ طور پہ متنازعہ بل کو مسترد کرتے ہوئے ملک عزیز کے خلاف گہری سازش قرار دیتے ہوئے حکمت عملی اور کوشش کا اعلان کردیا۔

اجلاس میں خصوصی شرکت شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی، مرکزی نائب صدر محترم حسنین مہدی رضوی نے کی۔

شرکاء اجلاس سے ابتدائیہ کلمات میں صوبائی صدر علامہ اسد اقبال زیدی نے کہا کہ متنازعہ فوجداری ترمیمی بل یقیناً وطنِ عزیز کے خلاف سازش ہے، پیغامِ پاکستان معاہدے کے باوجود اس طرح کے بل ملک دشمنی کے مترادف ہے، ماضی میں ملک عزیز میں توہین کے نام پہ کئی نامور شخصیات کو قتل کیا جاچکا ہے، ایسے حالات میں یہ متنازعہ بل ایک مرتبہ پھر شدت پسندوں کو کھلی چھوٹ دینے کے مترادف ہے۔

شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کی جانب سے منعقدہ اجلاس میں مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری علامہ ناظر عباس تقوی، مرکزی نائب صدر محترم حسنین مہدی، صوبائی صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی، صوبائی ایڈیشنل سیکریٹری علامہ کامران عابدی، صوبائی ڈپٹی سیکریٹری علامہ عباس مہدی ترابی، صوبائی سیکریٹری مالیات محترم کوثر رضا، صوبائی سیکریٹری اطلاعات محترم علی نقوی، صوبائی مشیر محترم شفاعت پہلوانی، صوبائی مشیر ایڈووکیٹ محمد علی بخاری، ہئیت اٰئمہ مساجد و امامیہ کے علامہ رضی حیدر زیدی، پاک محرم ایسوسی ایشن کے محترم سرور علی، مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان کے محترم محمد نقی، تنظیم عزاداری کے محترم شمس الحسن شمسی، مجلس وحدت المسلمین کے محترم مبشر حسن، جعفریہ الائنس کے محترم شبر رضا، مجلس ذاکرین امامیہ کے علامہ نثار احمد قلندری، خادم امام حسین کے بشیر حسن کربلائی، امامیہ آرگنائزیشن کے محمد رضا رضوی، جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے برادر محسن واسطی، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سروش زیدی، آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے محترم رضی رضوی، جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان کے محترم حسن صغیر، اطہر حسین جعفری، شیعہ ڈیموکریٹک پارٹی کے ایڈووکیٹ راشد رضوی سمیت دیگر شامل تھے۔

All reactions: