• مفتی رفیع عثمانی کی وفات سے علمی حلقوں میں خلاء پیدا ہوا علامہ شبیر حسن میثمی
  • مسئول شعبہ خدمت زائرین ناصر انقلابی کا دورہ پاکستان
  • علامہ عارف واحدی کا سید وزارت حسین نقوی اور شہید انور علی آخوندزادہ کو خراجِ تحسین / دونوں عظیم شخصیات قومی سرمایہ تھیں
  • علامہ شبیر میثمی کی وفد کے ہمراہ علامہ افتخار نقوی سے ملاقات
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مفتی رفیع عثمانی کے فرزند سے والد کی تعزیت
  • سید ذیشان حیدر بخاری متحدہ طلباء محاذ کے مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ۔
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اعلی سطحی وفد کی پرنسپل سیکرٹری وزیر اعظم پاکستان سے تعزیت
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی نواب شاہ میں پریس کانفرنس
  • اپنے تنظیمی نظام اور سسٹم کو مضبوط سے مضبوط کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ورکر کنونشن
  • مفتی رفیع عثمانی کی وفات علمی حلقوں میں خلا مشکل سے پُر ہوگا علامہ شبیر میثمی

تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ عارف واحدی نے وفد کے ہمراہ آرمی پبلک اسکول پشاور کا دورہ کیا

مشکل گھڑی میں پوری قوم متحدہے ملکردہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہوگا۔علامہ عارف حسین واحدی
شیعہ علماء کونسل پاکستان میں صوبائی صدر علامہ محمد رمضان توقیر ،صوبائی سیکرٹری وسیم اظہر ترابی اور مجاہد آخونزادہ بھی شریک تھے
وفد نے پشاور آرمی پبلک سکول کی دعائیہ تقریب میں شرکت کی اور ہسپتال جاکر زخمیوں کی عیادت کی اورشمعیں روشن کیں

شیعہ علماء کونسل کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ عارف واحدی نے وفد کے ہمراہ آرمی پبلک اسکول پشاور کا دورہ کیا اوردعائیہ تقریب میں شرکت کی اور ہسپتال جاکر زخمیوں کی عیادت کی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شمعیں روشن کیں۔اس موقع پر وفد میں صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخواہ علامہ محمد رمضان توقیر،صوبائی جنرل سیکرٹری وسیم اظہر ترابی اور ضلعی صدر مجاہد آخونزادہ بھی ہمراہ تھے ۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ عارف واحدی نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم متحد ہے ،ملکر دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہوگا ،سانحہ پشاور پاکستان کی تاریخ میں درندگی کی سب سے گھناؤنی مثال ہے جس میں معصوم طلباء کو نہایت حیوانی طریقے سے نشانہ بنایا گیا ہے اس سانحے کے بعد پاکستان کا ہر شہری جہاں نوحہ کناں ہے۔ہم سب شہدا ء کے وارثین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ہمارا دل بھی خون کے آنسو رو رہا ہے ۔ ہم پاکستان میں ایک عرصہ سے دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار رہے ہیں ، اس لیے ہمیں معلوم ہے کہ اپنے پیاروں کے بچھڑنے اور ان کے لاشے اٹھانے کا دکھ کتنا شدید ہوتا ہے۔ اس لئے کہ ہم نے بھی سینکڑوں لاشیں اُٹھائیں ہیں لیکن صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا۔
علامہ عارف حسین واحدی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث اصل مجرموں اور ان کے سرپستوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات کیے جائیں جبکہ آپریشن ضربِ عضب کا دائرہ ملک کے دوسرے شہروں تک بھی بڑھایا جائے تاکہ دہشت گردوں کا صفایا ہو سکے۔