جعفریہ پریس۔ شیعہ علماء کونسل گلگت کے صوبائی سیکرٹریٹ پونیال روڈ گلگت میں ایک اہم تنظیمی اجلاس کا ہوا،اجلاس کی صدارت ڈویژنل صدر علامہ شیخ مرزاعلی نے کی۔ اجلاس میں علماء کرام، ضلعی عہدیداران اورتنظیمی کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، صوبائی سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس میں تنظیم کی فعالیت کو مزید بہتر بنانے پرغوروخوص کیا گیا اورمتفقہ فیصلہ ہوا کہ الیکشن مہم میں تیزی اور کارکنوں کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرنے اورعلاقے بھرکے عمائدین سے رائے لینے کے لئے 25 مئی 2014 بروزاتواردن ایک بجے گولڈن پیک میں اجلاس منعقد کیا جائے گا، تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شیخ مرزا علی نے کہا کہ 25 مئی کا اجلاس اپنی نوعیت کا نہایت ہی اہم اجلاس ہوگا جس میں آئندہ منعقد ہونے والے الیکشن کی حکمت عملی مرتب کرنے کے ساتھ ساتھ تنظیم کی فعالیت کومزید بہتر بنانے کے لئے محلہ جات لیول میں یونٹس قائم کئے جائیں گے اورعوام ک وباور کرایا جائے گا کہ محرومیوں کا اگرازالہ کرانے والی کوئی جماعت ہے تو وہ صرف شیعہ علماء کونسل پاکستان ہے۔اجلاس سے سید حسن شاہ کاظمی، حاجی شاہ رئیس خان، شیخ ناصرحسین ناصری، شیخ سلطان اورسید قائم علی شاہ نے بھی خطاب کیا۔