جعفریہ پریس ۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سینئر نائب صدر اور قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر ملک بھر کے سینکڑوں مقامات سمیت فیصل آباد میں بھی شیعہ علما کونسل کی جانب سے عالمی یوم القدس ریلی نکالی گئی- جس میں علماء کرام ، علما کونسل، جے ایس او،جعفریہ یوتھ کے تنظیمی کارکنان سمیت شیعہ سنی ہزاروں افراد نے شرکت کی – جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق مرکزی القدس ریلی کی قیادت شیعہ علما کونسل فیصل آباد کے صدر علامہ اعجاز حسین مہدی نے کی- اس موقع پر شیعہ علما کونسل فیصل آباد کے رہنماؤں اور سماجی شخصیات نے مظاہرین سے خطاب کیا- اس موقع پر شیعہ علما کونسل فیصل آباد کے صدر علامہ اعجاز حسین مہدی نے خطاب کرتے ہوۓ غاصب صیہونیوں کی وحشیانہ اقدام کی سختی سے مذمت کی- جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر مظاہرین نے فلسطینی مظلومین سے اظہار ہمدردی ،اسرائیلی ناجائز تسلط کی مذمت اور مردھ امریکا و اسرائیل کے بینرز اٹھا رکھے تھے جبکہ مظاہرین نے امریکا اور اسرئیل کے پرچم نذر آتش کئے-