جعفریہ پریس ۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سینئر نائب صدر اور قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر ملک بھر کے سینکڑوں مقامات سمیت کراچی میں بھی شیعہ علما کونسل کی جانب سے عالمی یوم القدس کے موقع پرمرکزی القدس ریلی کراچی ریگل چوک تا ایمپریس مارکیٹ نکالی گئی- جس میں علماء کرام ، دینی مذہبی و سماجی شخصیات شیعہ ، علما کونسل، جے ایس او،جعفریہ یوتھ کے تنظیمی کارکنان سمیت شیعہ سنی ہزاروں افراد نے شرکت کی – شیعہ علما کونسل کراچی کی جانب سے نکالی گئی عالمی یوم القدس احتجاجی ریلی ریگل چوک سے نکل کر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی ایمپریس مارکیٹ پہنچ کرعلامتی دھرنے کی صورت اختیار کرگئی – جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق مرکزی القدس ریلی کی قیادت شیعہ علما کونسل سندھ کے صوبائی صدر علامہ محمد باقر نجفی، علامہ سید ناظرعباس تقوی، علامہ شیخ شبیر میثمی، علامہ جعفر سبحانی ، علامہ فیاض مطہری نے کی- اس موقع پر شیعہ علما کونسل سندھ کے رہنماؤں نے مظاہرین سے خطاب کیا- جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر مظاہرین نے فلسطینی مظلومین سے اظہار ہمدردی ،اسرائیلی ناجائز تسلط کی مذمت اور مردھ امریکا و اسرائیل کے بینرز اٹھا رکھے تھے جبکہ مظاہرین نے امریکا اور اسرئیل کے پرچم نذر آتش کئے-