• علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
  • محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
  • علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
  • علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
  • سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
  • پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد

تازه خبریں

شیعہ علما کونسل پاکستان کراچی ملیر زون کے زیر اہتمام تنظیمی کنونشن۔

جعفریہ پریس کراچی ڈویژن کے ضلع ملیر میں ملیر زون کا تنظیمی سال مکمل ہونے پر کنونش منعقد کیا گیا جس میں زون میں شامل چار یونٹس نے اپنی کارکردگی رپورٹس ڈیژنل صدر مولانا جعفرسبحانی کے سامنے پیش کیں،، کنونشن میں مرکزی رہنما شیعہ علما کونسل حجتہ الاسلام شیخ شبیر حسن میثمی نے خصوصی شرکت کی ، مولانا شبیر میثمی نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے تشیع کی سربلندی اور تحفظ کےلیے قائد ملت جعفریہ کی انتھک جدوجہد پر روشنی ڈالی اور اس مشن میں قائد کے ہاتھ مضبوط کرنے کی ترغیب دی ، صدر کراچی ڈویژن مولانا جعفر سبحانی نے ملیر زون کی کارکردگی کو بھرپور سراہا اور کنونشن کے انعقاد کو تنظیم کا اصل چہرا سامنے لانے کے مترادف قرار دیا، انہوں نے کہا کہ جلد دوسرے اضلاع میں بھی کنونشن کے انعقاد کے بعد کراچی کی سطح پر کنونش بلایا جائے گا، کراچی ڈویژن کے نومنتخب جنرل سیکریٹری مولانا فیاض مطہری نے کارکنوں میں نظم کی ضرورت پر زور دیا ، انہوں نے کہا کہ اگر نظم نہ ہوتو تنظیم کا مقصد فوت ہوجاتا ہے ۔ ملیر زون کے جنرل سیکریٹری مہدی رضا نے کنونشن کے انعقاد کو قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے نام کرتے ہوئے ہر حال میں قائد کی اطاعت کا عزم دہرایا، انہوں نے کہا کہ انشاءللہ 23 مارچ کو ملیر میں جلسہ منعقد کیا جائے گا جس میں قائد محترم علامہ ساجد علی نقوی قیام اور دفاع پاکستان میں تشیع کے کردار پر خطاب کریں گے۔ کنونشن میں کراچی کے مختلف اضلاع سے عہدیداروں اور کارکنوں نے بھی شرکت کی،