جعفریہ پریس – مجلس وحدت مسلمین کے علامہ راجہ ناصر عبّاس جعفری کی طرف سے قومی پلیٹ فورم اور علامہ عارف حسین واحدی سے رابطے متعلق چلائی گئی سوشل میڈیا خبر پر شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے جعفریہ پریس کے نمائندے سے ٹیلیفونی گفتگو کرتے ہوۓ وضاحت کی کہ ہمارے دوستوں کے درمیاں فاصلہ ہوا ہے اس فاصلے کو کم کرنا خوش آئند اقدام ہے، تاہم اعتماد سازی کے لئے پہلے مرحلے میں قومی پلیٹ فارم کی تجویز پرایک کمیٹی بنائی گئی ہے، کمیٹی میں قومی پلیٹ فارم شیعہ علما کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی اور مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عبّاس جعفری شامل ہیں اسی فون میں علامہ راجہ ناصر عبّاس جعفری نے بھی اس تجویز سے اتفاق کیا ہے کہ دونوں جماعتوں کے مرکزی سیکرٹری جنرلز آپس میں مذاکرات کریں گے پھر مسئلہ نمائندہ ولی فقیہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے سامنے پیش کیا جائے گا- انہوں نے مزید کہا کہ قومی امور کے حل کے لئے ان تمام امور پر نمائندہ ولی فقیہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی مکمل نگرانی ہوگی- علامہ عارف حسین واحدی نے آخر میں کہا کہ جس وقت بھی اس کمیٹی کا اجلاس بلایا جائےگا ہم شرکت کریں گے-