جعفریہ پریس نمائندہ رپورٹ کے مطابق شیعہ علما کونسل پاکستان کے ایک اعلٰی سطحی وفد نے شیعہ علما کونسل کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کے ہمراہ راولپنڈی اسلام آباد کے مرکزی ماتمی جلوس عاشورہ اور ٩ محرم میں شرکت کی وفد میں علامہ نصیر حسین موسوی صدر شیعہ علما کونسل ضلع راولپنڈی، اور علامہ فرحت جوادی نائب مسئول دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان موجود تھے ، تمام انتظامات کا جائزہ لیا اور ذرائع ابلاغ سے گفتگو کی، اور رینجرز کے برگیڈئیر ، کمشنر راولپنڈی، اور آر ۔پی۔ او سے ملاقات کی اس موقع پر قائد ملت جعفریہ پاکستان کے فرزند ڈاکٹر عون ساجد نقوی بھی موجود تھے