تازه خبریں

شیعہ علما کونسل پنجاب کی کابینہ کا اجلاس 19۔ دسمبر کو طلب کرلیا گیا

لاہور (اسٹاف ) شیعہ علما کونسل پنجاب کی کابینہ کا اجلاس 19۔ دسمبر کو طلب کرلیا گیا ہے۔ جس کی صدارت صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کریں گے۔ لاہوررہائش گاہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں علامہ مشتاق حسین ہمدانی، مولانا موسیٰ رضا جسکانی، مولانا اشتیاق کاظمی، میاں فرزند علی چھچھر ،پروفیسر ذوالفقار حیدر، بشارت قریشی اور دیگر رہنماشریک ہوں گے۔میڈیا سیل کے مطابق اجلاس میں محرم الحرام اور صفر المظفر میں عزاداری اور ہفتہ وحدت کے حوالے سے حالات کا جائزہ اور آئندہ لائحہ عمل، لاوڈسپیکر پر پابندی کے قانون کا ناجائز متعصبانہ استعمال، ایران عراق جانے والے زائرین کی مشکلات ،محسن تشیع مرکزی سینیر نائب صدر سید وزار ت حسین نقوی ایڈووکیٹ کا چہلم اور ان کی خدمات کے اعتراف میںسیمینار کے انعقاد کا جائزہ،ضلعی تنظیم نو،اجلاس صوبائی جعفریہ کونسل، سیاسی صورت حال، شعبہ جاتی رپورٹس، جھنگ کے ضمنی انتخابات کا جائزہ لیا جائے گا اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔