• تعلیم یافتہ نسل ، ملک و قوم کی ترقی کی ضمانت ہے، علامہ ڈاکٹر شبیرحسن میثمی
  • کوئٹہ میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی کا علامہ سید علی حسین مدنی کے کتابخانہ کا دورہ
  • مفتی رفیع عثمانی کی وفات سے علمی حلقوں میں خلاء پیدا ہوا علامہ شبیر حسن میثمی
  • مسئول شعبہ خدمت زائرین ناصر انقلابی کا دورہ پاکستان
  • علامہ عارف واحدی کا سید وزارت حسین نقوی اور شہید انور علی آخوندزادہ کو خراجِ تحسین / دونوں عظیم شخصیات قومی سرمایہ تھیں
  • علامہ شبیر میثمی کی وفد کے ہمراہ علامہ افتخار نقوی سے ملاقات
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مفتی رفیع عثمانی کے فرزند سے والد کی تعزیت
  • سید ذیشان حیدر بخاری متحدہ طلباء محاذ کے مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ۔
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اعلی سطحی وفد کی پرنسپل سیکرٹری وزیر اعظم پاکستان سے تعزیت

تازه خبریں

شیعہ علما کونسل گلگت آرگنائزنگ کمیٹی کی تنظیم سازی مہم جاری محلہ ڈاکپورہ میں یونٹ کا قیام

جعفریہ پریس ۔ شیعہ علما کونسل گلگت آرگنائزنگ کمیٹی کی تنظیم سازی مہم جاری ، شیعہ علما کونسل گلگت بلتستان کے سینئر نائب صدر شیخ مرزا علی صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید حسن شاہ کاظمی ، ڈویژنل صدر شیخ سجاد قاسمی ، ڈویژنل جنرل سیکرٹری عمران حسین ، ضلعی آرگنائزر سید قائم علی شاہ کاظمی ، ممبر آرگنائزنگ کمیٹی شییخ اقبال حسین ، شیخ اجمل حسین قاسمی ، پریس سیکرٹری سید وقار حسین رضوی اور دیگر عہدداران نے تنظیم سازی مہم کے دوران آج محلہ ڈاکپورہ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر مومنین کی بڑی تعدا نے شرکت کی ۔ مومنین سے خطاب کرتے ہوئے شیخ مرزا علی نے کہا کہ شیعہ علما کونسل نے ملت جعفریہ کے آیئنی حقوق اور تحفظ کے لئے جو خدمات سرانجام دی ہیں وہ کسی سے پوشیدہ نہیں اور اس تحریک میں کئی شہیدوں کا لہو شامل ہے بالخصوص شہید آغا سید ضیا الدین رضوی کا پاک خون تحریک میں شامل ہے اور یہ تحریک اپنی منزل کی طرف راوں دواں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک اور عالمی سطح پر ملت جعفریہ کیخلاف مذموم سازشیں ہورہی ہیں مگر قیادت کی مدبرانہ حکمت عملی کی وجہ سے دمشن ناکام ہے لہذا ہمارا فریضہ بنتا ہے کہ ہم اپنے محبوب قائد کے ہاتھوں کو اور زیادہ مضبوط کرئیں اور اس تنظیم سے وابسطہ رہیں ۔ اس موقع پرمومنین سے خطاب کرتے ہوئے شیخ سجاد قاسمی نے کہا کہ تنظیم نظریاتی افراد کی وجہ سے اپنی منزل تک پہنچ جاتی ہے آج شیعہ علما کونسل پاکستان بھی اُس نظرئے پر قائم ہے اور نظام ولایت فقیہ کا تسلسل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر اتحاد بین المسلمین کےلیے شیعہ علما کونسل بالخصوص قائد محترم علامہ سید ساجد علی نقوی کی خدمات روزروشن کی طرح عیاں ہے ۔ ہمارا مواقف دو ٹوک ہے ہم اس ملک میں انصاف اور عدل کا قیام چاہتے ہیں ۔ تنظیم سازی کے مرحلے میں اشرف حسین صدر ، شیخ محمد علی ساقی نائب صدر ، سید ابرار حسین جنرل سیکرٹری اور سید جعفرحسین کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب کئے گئے۔