جعفریہ پریس – شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما و گلگت بلتستان انتخابات موضوع پر سیاسی منشور کمیٹی کے چئیرمین علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی کی زیر صدارت صوبائی سیکرٹریٹ گلگت میں علما کرام کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ڈویژنل صدر شیخ سجاد حسین قاسمی ، صدر ہنزہ نگر شیخ منیر حسین منوری اور دیگر علما کرام نے شرکت کی۔ اجلاس میں علما کرام نے تنظیمی صورتحال اور علاقائی صورتحال سے علامہ شبیر میثمی کو آگاہ کیا اورتنظیمی امور کو تیز کرنے کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شبیر حسن میثمی نے علما کرام کا شکریہ ادا کیا اور اُن کی دینی ، ملی و تنظیمی خدمات کو سہراتے ہوئے کہا کہ علماء ہی انبیاء کرام کے وارث ہیں اور آپ علما کرام ایک ایسے نظام سے وابسطہ ہیں جس کا تسلسل نظام ولایت سے ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں علما کرام بلخسوص گلگت بلتستان کے علما کرام کی خدمات نا قابل فراموش ہیں ۔ اس سرزمین میں شہید ضیاالدین رضوی جیسی شخصیات اس نظام ولایت اورقیادت سے وابسطہ رہ کر اپنی خدمات انجام دی اور اسی راہ میں اپنی جان قربان کردی ۔ آج آپ علما کی ذمہ داری ہے کہ آپ شہید رضوی کے مشن ، نظرئے اور اُن کے فکر کی ترویج کے لیے کوشاں رہیں اور اپنے اپنے علاقوں میں قومی پلیٹ فارم اور قائد محترم علامہ سید ساجد علی نقوی کی جدوجہد کو عوام الناس تک پہنچانے کےلئے کام کریں ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل صدر شیخ سجاد حسین قاسمی نے علامہ شبیر میثمی کا شکریہ ادا کیا ۔