جعفریہ پریس – شیعہ علما کونسل گلگت ڈویژن کی جانب سے تنظیم سازی کا مرحلہ جاری ہے، پہلے مرحلے میں شیعہ علما کونسل کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید حسن شاہ کاظمی ، ڈویژنل صدر شیخ سجاد قاسمی ، ڈویژنل جنرل سیکرٹری عمران حسین ، ضلعی آرگنائزز سید قائم علی شاہ ایڈوکیٹ ، ڈویژنل صدر جے ،ایس ۔او مدثر عباس ، سید وقارحسین رضوی پر مشتمل وفد شروٹ اور بارگو بالا و پایئن پہنچا – تنظیم سازی مرحلے میں شروٹ امام بارگاہ میں مومنین کا اجتماع منعقد ہوا اس موقع پرحاجی غلام علی کو شروٹ یونٹ کا صدر منتخب کیا گیا بعدازآں بارُگو پاہئن کی یونٹ سازی کی گئی جہاں پہ حاجی غلام محمد کو یونٹ صدر منتخب کیا گیا جبکہ بارُگو بالا میں ممبر حاجت علی کو یونٹ صدر منتخب کیا گیا ۔۔ ان اجتماعات میں مومینن سے سید حسن شاہ کاظمی ، شیخ سجاد قامی ، سید قائم علی شاہ ایڈوکیٹ نے خطاب کیا جبکہ ڈویژنل صدر شیخ سجاد قاسمی نے نو منتخب صدور سے حلف لیا۔
دوسرے مرحلے میں صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید حسن شاہ کاظمی ، ڈویژنل صدر شیخ سجاد حسین قاسمی ، ڈویژنل جنرل سیکرٹری عمران حسین ، ضلعی آرگنایزر سید قائم علی شاہ کاظمی ، ممبر آرگنائزکمیٹی شیخ سلطان صابری ، ممبر آرگنائز کمیٹی حاجی مصطفی ، جے ۔ایس ۔ او گلت ڈویژن کے سابق صدر برادر منتظرعباس پرمشتمل شیعہ علما کونسل گلگت ڈویژن کے عہدیداران کا وفد بسین پہنچا جہاں دو یونٹس قائم کئے گئے، تنظیمی پروگرام کا آغاز تلاوت کلام سے ہوا جبکہ افتتاحی کلمات سید قائم علی شاہ نے بیان کئے ۔ انہوں نے شیعہ علماء کونسل کے پس منظر ، ماضی کے خدمات اورتنظیم کو درپیش مسائل و رکاوٹوں کے حوالے سے گفتگو کی اور شہید اسلام و قرآن آغا سید ضیاء الدین رضوی کی خدمات اور تنظیم سے وابستگی اور اُن کی تنظیمی خدمات کا ذکر کیا ۔ اس موقع پر صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید حسن شاہ کاظمی نے اپنے خطاب میں محلہ بسین کے مومینن کے ماضی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی تعاون جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے شیعہ علماء کونسل کے تسلسل اورنظام ولایت سے وابستگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سر زمین گلگت میں شہید آغا سید ضیاء الدین رضوی کی شہادت کے بعد مشکلات اور وہ فعالیت جو شہید کے دور میں تھی منجمد ہوئی تھی اُس فعالیت کو اور تسلسل کو دوبارہ بحال کرنے کیلئے آپ مومینن سے تعاون کی اپیل ہے ۔ شہید آغا سید ضیاء الدین کی شہادت ملت کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے جس کا ازالہ ممکن نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ شہید کے اس مشن پر عمل پیرا ہوں اور قائد ملت جعفریہ آغا سید ساجد علی نقوی کے ہاتھوں کو مضبوط کریں ۔ اس موقع پرڈویژنل صدر شیخ سجاد حسین قاسمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملت جعفریہ کے لئے بہت سارے مسائل ہیں ان مسائل کے حل اور تدارک کیلئے کوئی اہتمام نہیں ہے چونکہ شہید کی شہادت کے بعد کافی خلاء پیدا ہوا تھا اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اس فعالیت کو بروکار لائیں اور مسائل کے حل کے حوالے سے کوشش کریں ۔ انہوں نے کہا کہ رابطوں کی کمی کی وجہ سے بہت سارے مسائل کا سامنا ہے اس لئے ان رابطوں کو بحال کرنے کی ضرورت ہے جو کہ مسائل کا حل ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیعہ علماء کونسل ایک نئی تنظیم کا نام نہیں ہے بلکہ یہ ملی پلیٹ فارم ہے جوکہ محمد حسین دہلوی، مفتی جعفر حسین ، شہید قائد علامہ عارف حسین سے ہوتے ہوئے آج علامہ سید ساجد علی نقوی کی سرپرستی میں رواں دواں ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم قائد محترم کی قیادت کو اپنے لیے باعث رحمت قرار دے کراُن کے ہاتھوں کو مضبوط کریں ۔ پروگرام کے بعد تنظیم سازی کی گئی – علی محلہ بسین میں حاجی ہادی حسین صدر منتخب ہوئے جبکہ حاجی مطلوب جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے اور حسینی محلہ بسین میں حاجی علی محمد صدر اور سابق وائس چیئرمین بلدیہ گلگت اختر حسین جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا ۔ نو منتخب صدور نے اپنے خطاب میں تمام مومنین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اُن پر اعتماد کیا ۔ نو منتخب صدور نے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے شیعہ علماء کونسل سے مربوط رہنا لازمی ہے اور دین و ملت کی خدمات لازمی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کی سرپرستی میں کام کرنا ایک اعزاز سے کم نہیں اور ہم شریعت کے پابند ہیں شرعی اعتبار سے رہبر معظم کے نمائندہ کی اطاعت واجب ہے چونکہ یہ نظام ولایت کا تسلسل ہے ۔
شیعہ علماء کونسل آرگنائز نگ کمیٹی ضلع گلگت کی جانب سے تنظیم سازی مہم کا تیسرا مرحلہ ہنزل میں یونٹ کا قیام اس سلسلے میں شیعہ علماء کونسل گلگت ڈویژن اور آرگنائزنگ کمیٹی کا ایک وفد جسمیں شیعہ علماء کونسل گلگت بلتستان کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید حسن شاہ کاظمی ، ڈویژنل جنرل سیکرٹری عمران حسین ، ضلعی آرگنائزر سید قائم علی شاہ کاظمی ، ممبر آرگنائزنگ کمیٹی شیخ یسینٰ شامل تھے ہنزل کا دورہ کیا اور تنظیم سازی کی اس موقع پر مومینن کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مومنین سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید حسن شاہ کاظمی نے شیعہ علماء کونسل کے قائدین کے ماضی کی کارکردگی سے مومنین کو آگاہ کیا اور کہا کہ شیعہ علماء کونسل، تحریک جعفریہ کا ہی تسلسل ہے اور قومی و ملی پلیٹ فارم ایک عرصے سے اپنی خدمات سرانجام دینے میں مصروف عمل ہے اور قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کی مدبرانہ اور شجاعانہ سرپرستی میں تنظیم اپنے منزل کی طرف رواں دواں ہے ۔ ضلعی آرگنائزر سید قائم علی شاہ کاظمی نے تنظیم کے دستور اور منشور کے حوالے سے مومنین کو آگاہ کیا اورماضی کی کارکردگی اور مستقبل کے اہداف و ملی و قومی مسائل کے حل کیلئے جاری کاوشوں پر روشنی ڈالی ۔ مومنین کی اکثریت نے جناب علی صفدر کو صدر منتخب کیا جبکہ محمد علی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ۔