تازه خبریں

شیعہ عُلماء کونسل سنده‍ کے اعلی سطحی وفد کی شکارپورآمد، شہدا کےلواحقین کی 8 مارچ کو چہلم شہدا میں ہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی

 جعفریہ  پریس – شیعہ علماء کونسل سنده‍ کا اعلی سطحی وفد شکارپور پہنچا ،جہاں انہوں نے شہدا کے لواحقین سے ملاقات کی اور8 مارچ کو شیعہ علماء کونسل سنده‍ کے زیراہتمام منعقدہ شہدا کے مرکزی چہلم پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا – تفصیلات کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کےمرکزی نائب صدر علامہ  سید  ارشاد حسین نقوی ، صوبائی صدر علامہ محمد باقر نجفی ، صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ ناظرعباس تقوی، صوبائی سینئر نائب صدر علامہ ریاض حسین حسینی ،علامہ  سید اسد اقبال زیدی قمی اور دیگررہنماؤں پر مشتمل اعلی سطحی وفد شکارپور پہنچا، جہاں انہوں نے شہدا کے خانوادے سے ملاقات کی، اس نورانی محفل میں شہدا کے لئے فاتحہ خوانی کرائی گئی، ملاقات میں شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں نے سانحہ شکارپور کے سلسلے میں حکومتی اعلانات اور شیعہ علماء کونسل کی جانب کئے گئے اقدامات  اور  شہداء کے چہلم کے سلسلے میں 8 مارچ کو شیعہ علماء کونسل سنده‍ کے زیراہتمام منعقد کی جانے والی “عظمت شہداء کانفرنس”  کی تیاریوں سے بھی آگاه کیا-
شہداء کے لواحقین  نے حکومتی اعلانات پر عمل درآمد کے سلسلے میں لاحق خدشات اور تحفظّات کا اظہار کیا جس پرصوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی  نے مومنین کو لاحق خدشات و تحفظّات اور ان کے تمام حقوق کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ جس طرح شہداء کے لواحقین کی معاشی داد رسی کا مرحلہ خوش اسلوبی سے طے ہوا ہے امید ہے کہ سانحے میں جسمانی معزوری کا شکار ہو جانے والے مومنین اور شہداء کے لواحقین کو سرکاری ملازمت کی فراہمی کا مرحلہ به‍ی انشاءاللہ طے ہوجائے گا اور اگر شہداء کے چہلم تک حکومتی ٹیم نے ملازمت دینے کے لیے مومنین کی فہرستیں مرتب نہ کیں تو ہم 8 مارچ کو “عظمت شہداء کانفرنس” میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے-
اس موقع پرشہدا کے لواحقین  نے شیعہ علماء کونسل کے وفد پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اورسانحہ کے حوالے سے ایس یو سی کی جانب سے  کئے گئے اقدامات پر شکریہ ادا کیا اور8 مارچ کو “عظمت شہداء کانفرنس” میں ہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی –
آخرمیں علامہ سیّد ارشاد حسین نقوی  نے شہداء کی بلندی درجات کے لیے مجلس عزا سے خطاب کیا – جبکہ صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل سنده‍ علامہ محمد باقر نجفی نےعلامہ ناظرعباس تقوی، علامہ ریاض حسین حسینی اورعلامہ  سید اسد اقبال زیدی قمی کے ہمراہ  پریس کانفرنس  سے خطاب کیا-
جعفریہ پریس کےنمائندے کے مطابق آخر میں شہدا کے لواحقین کے اعزاز میں شیعہ علماء کونسل سنده‍ کی جانب سے ظہرانہ پیش کیا گیا-