مصر میں شیعہ سنی اتحاد پر پہلی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ الازہر کے استاد نے کانفرنس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہا: الازہر جملہ اسلامی مسالک کا احترام کرتا ہے اور شیعوں اور اباضیہ کی تکفیر نہیں کرتا اور میرے پاس ایران، عراق اور لبنان کے مراجع تقلید کے 22 فتوا ہیں سب کے سب نے صحابہ اور ازواج النبی(ص) کی توہین کرنا حرام قرار دیا ہے اور جو کوئی صحابہ اور ازواج النبی(ص) کی توہین کرتے ہیں انہوں نے ان سے اپنی بیزاری کا اعلان کیا ہے۔
مصری شیعہ مفکر طاہر ہاشمی نے اس کانفرنس میں اپنے خطاب کے دوران کہا:جس طرح ہم امام علی کی پیروی کرتے ہوئے شیعہ ہونے پر فخر کرتے ہیں ٹھیک اسی طرح مصر میں الازہر اور یہاں کے دیرینہ اتحاد و یکجہتی پر فخر کرتے ہیں ۔
ہاشمی نے مصر میں مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کی وکالت کی تاکہ مصری اقتصاد کو فائدہ پہنچانے کے ساتھ ساتھ سیاح مصر میں اہلبیت رسولخدا(علیہم صلوات اللہ) سے منسوب زیارتگاہوں کی بازدید کر سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔