تازه خبریں

صحافی ارشد شریف کا انتقال افسوسناک ہے،علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی

صحافی ارشد شریف کا انتقال افسوسناک ہے،علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی

کینیا لا انفورسمنٹ ادارے کی کاروائی کے حقائق منظر عام پر لائے جائیں، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماءکونسل پاکستان

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا بھی ارشد شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار

روالپنڈی/اسلام آباد 24 اکتوبر 2022( )
شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے معروف صحافی ارشد شریف کے کینیا میں ایک حادثے میں انتقال کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہ کینیا کی لا انفورسمنٹ کے ادارے کی مذکورہ کاروائی کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ یہ واقعہ صحافتی حلقوں سمیت پاکستانی عوام کے لیے بھی افسوسناک ہے۔ انہوں نے اس معاملے کی تحقیقات کرنے اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا بھی مطالبہ کیا۔ دریں اثنا قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے بھی واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے صحافتی حلقوں سمیت مرحوم کے خانوادہ سے تعزیت کی ۔