صدر مملکت وفاق اور صوبوں میں آئین و قانون کی حکمرانی و عملدرآمد کو یقینی بنائیں،علامہ ساجد نقوی ملک میں غیر آئینی اقدامات دیکھنے میں آرہے ہیں، آئین و قانون کے محافظ ہی آئین و قانون کی خلاف ورزیاں کررہے ہیں، قائد ملت جعفریہ چار دیواری میں مجا لس عزاء کے تبلغی پروگرامزکے انعقاد پر مقدمات کا اندراج افسوس ناک اوربنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے راولپنڈی /اسلام آباد 2جون 2016ء ( ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت ممنون حسین کے خطا ب پر تبصرہ کر تے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ جمہوری عمل کا تسلسل ہی ملکی ترقی کا راستہ ہے ۔لیکن صدر مملکت کا خطاب میں حکومت کی طرف سے آئین و قانون کی حکمرانی کو نظر انداز کا تذکرہ نہ کرنا حیران کن ہے ۔علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں قانون کی حکمرانی کی جو نفی ہو رہی ہے وہ افسوس ناک ہے ۔ملک میں ریاستی اداروں کی جانب سے غیرآئینی اقدامات دیکھنے میں آرہے ہیں۔ پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں محکمہ پولس کی جانب سے شہری آزادیوں کوسلب کیا جارہا ہے۔ آئین و قانون کے محافظ ہی آئین و قانون کی خلاف ورزیاں کررہے ہیں۔علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ چار دیواری میں مجالس عزاء کے تبلیغی پروگرامز کے انعقاد پر مقدمات کا اندراج افسوس ناک اوربنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ تفتان بارڈر پر زائرین کے گھمبیر مسائل کا حل ریاستی ا داروں کی ذمہ داری ہے اور اس طرح پُر امن سر گرمیوں پر ناروا پابندی پرصدر مملکت نے اپنے خطاب میں کوئی تذکرہ نہیں کیا اور نہ ہی کوئی قوم کو لائحہ عمل دیا ۔صدر مملکت وفاق کی علامت ہیں ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ وفاق اور صوبوں میں آئین و قانون کی حکمرانی اور شہریوں آزادیوں کو یقینی بنانے پر زور دیں۔
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
- کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی