*صوبائی نائب صدر شیعہ علماءکونسل صوبہ پنجاب کی دفتر قائد ملت،قم آمد*
دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان، قم المقدسہ میں حجہ الاسلام والمسلمین علامہ اشتیاق حسین کاظمی (نائب صدر شیعہ علماء کونسل صوبہ پنجاب) نے مسوٗل دفتر حجہ الاسلام والمسلمین علامہ اظہر حسین زیدی سے تفصیلی ملاقات کی۔ جسمین ملکی و قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نمائندہ قائد محترم ،قم نے علامہ اشتیاق حسین کاظمی کو دفتر قائد ملت پاکستان، قم القدسہ آنے پر خوش آمدید کہا اور دفتر کی حالیہ فعالیت پر تفصیلی بریفنگ دی۔ علامہ اشتیاق حسین کاظمی نے دفتر کی خدمات کو سراہا اور اپنے تجربات کی روشنی میں ملکی و قومی حوالے سے مفید و قیمتی تجاویز سے نوازا۔اور شرکاء کے سوالات کے مدلل جوابات دیے۔ اس موقع پر نمائندہ قائد ملت، مشھد مقدس حجہ الاسلام والمسلمین سید موسی رضا نقوی، دفتر قم کی کابینہ اور علماء کرام، قم کی کثیر تعداد موجود تھی۔ آخر میں نمائندہ قائد محترم، قم اور دفتر کے اراکین نے صوبائی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پنجاب کو دفتر قائد محترم، قم آنے پر شکریہ ادا کیا۔