• حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
  • کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی

تازه خبریں

صیہونی فوج کے مقابلے میں ڈٹے ہوئے ہیں فلسطینی

فلسطین الیوم نے رپورٹ دی ہے کہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب صیہونی فوجیوں نے جنین کے جنوبی مضافات میں واقع قباطیہ ٹاؤن پر دھاوا بولنے کی کوشش کی ۔ اس موقع پر فلسطینی مجاہدین نے صیہونیوں پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی اور انہیں دھماکہ خیز مادوں سے نشانہ بنایا۔ 

موصولہ رپورٹوں کے مطابق، صیہونی فوجیوں نے بیت اللحم کی حوسان بستی میں واقع ایک فلسطینی شہری کے مکان پر حملہ کرنے کی بھی کوشش کی۔

ادھر فلسطینی مجاہدوں نے الخلیل میں واقع ایک صیہونی بستی اور تسنعوز میں بھی صیہونی فوجیوں کے ایک چیک پوسٹ پر گولیاں چلائیں ۔  

معطی انفارمیشن سینٹر نے اس سے قبل رپورٹ دی تھی کہ گذشتہ ایک مہینے کے دوران فلسطینی مجاہدوں نے صیہونیوں کو تقریبا ایک ہزار دو سو بار نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم تینتالس صیہونی فوجی اور آبادکار ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ کارروائیاں غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس میں انجام دی گئی ہیں۔