قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے حکومت کی جانب سے محرم الحرام میں مختلف شہروں میں فوج و دیگر حفاظتی اقدامات کے اعلانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرصہ دراز سے ملک میں امن و امان کی صورت حال انتہائی خراب چلی آرہی ہے جس پرملک میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے حکومت کو ضرب عضب جیسا اقدام اٹھانا پڑا اور اس اقدام کے بعد ضرب عضب میں کامیابیاں بھی حاصل ہوئیں چنانچہ یہ آپریشن کئی مرحلے طے کرچکا ہے۔کامیابیوں کے ان مراحل کے طے کرنے کے بعد محرم الحرام میں اچھا تاثر ابھارنا اور عوام کی بے چینی اور اضطراب کا خاتمہ کرنا ضروری تھااس تناظر میں مختلف شہروں میں فوج کی تعیناتی اور اس قسم کے اقدامات کا جواز باقی نہیں رہتا اس سے کشیدگی اور صورت حال کی خرابی کا منفی اثر ابھرتا ہے جس سے پہلو تہی ضروری ہے۔لہذا مروجہ قوانین کے ذریعے ہی حالات کو کنٹرول کرنا چاہیے اور لاء اینڈ آرڈر کو نافذ کرنے والے اداروں کو متحرک کرنا چاہیے تاکہ ایام غم میں عوام کی مذہبی اور شہری آزادیوں کاپرسکون انداز میں مکمل تحفظ ہوسکے۔
علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ نواسہ رسول اکرم ؐ ‘ محسن انسانیت حضرت امام حسین علیہ السلام پوری امت کے امام اور پیشوا ہیں ضرورت اس امر کی ہے ان ایام میں کسی دوسرے کے مسلک کو چھیڑنے کی بجائے صرف اپنا نقطہ نظر پیش کیا جائے۔ چونکہ عزاداری سید الشہداء ؑ و جبر کے خلاف جہاد کرنے کا جذبہ عطا کرتی ہے اور اس سے انسان کے ذاتی رویے سے لے کر اجتماعی معاملات میں انقلاب رونما ہوتا ہے۔
- علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
- محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
- علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
- علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
- علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
- سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
- علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
- پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد