• کوئٹہ میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی کا علامہ سید علی حسین مدنی کے کتابخانہ کا دورہ
  • مفتی رفیع عثمانی کی وفات سے علمی حلقوں میں خلاء پیدا ہوا علامہ شبیر حسن میثمی
  • مسئول شعبہ خدمت زائرین ناصر انقلابی کا دورہ پاکستان
  • علامہ عارف واحدی کا سید وزارت حسین نقوی اور شہید انور علی آخوندزادہ کو خراجِ تحسین / دونوں عظیم شخصیات قومی سرمایہ تھیں
  • علامہ شبیر میثمی کی وفد کے ہمراہ علامہ افتخار نقوی سے ملاقات
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مفتی رفیع عثمانی کے فرزند سے والد کی تعزیت
  • سید ذیشان حیدر بخاری متحدہ طلباء محاذ کے مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ۔
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اعلی سطحی وفد کی پرنسپل سیکرٹری وزیر اعظم پاکستان سے تعزیت
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی نواب شاہ میں پریس کانفرنس

تازه خبریں

ضلع خیرپورتحصیل کنگری میں شیعہ عالم دین مولانا محمد یونس چانڈیو کوٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا، شیعہ علماء کونسل کا شدید رد عمل

جعفریہ پریس – ضلع خیرپور کی تحصیل کنگری میں شیعہ عالم دین مولانا محمد یونس چانڈیو کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے . اطلاعات کے مطابق مولانا محمد یونس چانڈیو آج صبح فجر کی نماز پڑهانے مسجد جا رہے تهے کہ راستہ میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مولانا شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں زخمی حالت میں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا . اطلاع ملتے ہی شیعہ علماء کونسل ضلع خیرپور کے ذمہ داران اسپتال پہنچے اور اپنی نگرانی میں مولانا محمد یونس چانڈیو کا آپریشن کروایا.
ڈاکٹرز کے مطابق جسم میں لگی گولیاں نکال دی گئی ہیں تا ہم مولانا کی حالت انتہای خطرے میں ہے . واقعےکی شدید مذمت کرتے ہوئے علماء، سیاسی شخصیات اور عمائدین نے کہا کہ خیرپور میں شرپسندوں کی جانب سے یہ پہلا حملہ نہیں، اس سے قبل بھی شیعہ املاک اور شخصیات کو نشانہ بنایا جاچکا ہے اور حکومت کو اس سلسلے میں مکمل معلومات ہیں لیکن کوئی عملی اقدام نہیں کیا جاتا.
اس موقع پرشیعہ علماء کونسل خیرپور کے ضلعی صدرعلامہ سید اسد اقبال زیدی نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی عدم دلچسپی اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے خیرپور سمیت پورے ملک میں اہل تشیع کا قتل عام ہو رہا ہے لیکن معلوم ہوتا ہے کہ حکومت کے پاس امن برقرار رکهنے کی کوئی ٹهوس پالیسی نہیں ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ پولیس ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرکے فوری گرفتاری عمل میں لائے ۔