تازه خبریں

ضلع کرم صورتحال انتہائی تشویشناک، فی الفور لڑائی ختم کرائی جائے، ترجمان قائد ملت جعفریہ

ضلع کرم صورتحال انتہائی تشویشناک، فی الفور لڑائی ختم کرائی جائے، ترجمان قائد ملت جعفریہ

ضلع کرم کے متعدد علاقوں کی حالیہ صورتحال انتہائی تشویشناک، فی الفور لڑائی ختم کرائی جائے، ترجمان قائد ملت جعفریہ

زیادتی کرنیوالوں کا محاسبہ کرتے ہوئے پائیدار امن کیلئے مضبوط و قابل عمل لائحہ عمل دیا جائے

اسلام آباد 10 جولائی 2023ء (   جعفریہ پریس پاکستان  )ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے پارہ چنار کی حالیہ صورتحال پر تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے کہاہے کہ ارباب اختیار فی الفور وہاں جاری لڑائی کو ختم کراتے ہوئے کشیدگی کم کرانے میں اپنا کردار ادا کرنے کیساتھ زیادتی کرنیوالوں کا محاسبہ کریں اور علاقے میں پائیدار امن و امان کے قیام کے حوالے سے مضبوط اور قابل عمل لائحہ عمل دیا جائے۔

                ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان کے مطابق علامہ سید ساجد علی نقوی نے گزشتہ روز کراچی میں بھرپور کانفرنس سے اپنے خطاب کے نکتہ آغاز سے ہی اس معاملے کا تذکرہ کرتے ہوئے متوجہ کیا کہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا انتہائی لازم ہے ۔ ترجمان کے مطابق حالیہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اس لئے فی ا لفور وہاں جاری لڑائی کو ختم کراتے ہوئے کشیدگی کم کراناانتہائی لازمی ہے اس کیساتھ ساتھ زیادتی کرنیوالوں کا محاسبہ بھی انتہائی لازمی ہے اور علاقے میں پائیدار امن و امان کے قیام کے حوالے سے مضبوط اور قابل عمل لائحہ عمل مرتب کیا جانا بھی ضروری ہے۔