ضلع کرم کے علاقہ شورکی میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
جعفریہ پریس پاکستان : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے جاری بیان میں ضلع کرم کے علاقہ شورکی میں دہشت گردی کی مذمت کی ان کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان میں یہ سفاکیت دردناک ہے مقامی انتظامیہ سکیورٹی ادارے اس قبیح عمل کے محرکات کو انجام تک پہنچائیں ان کا کہنا تھا کہ وہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہیں