تازه خبریں

طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے بارے میں افغانستان کی پیشکش

رپورٹ کے مطابق افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے کابل میں خواتین سے متعلق ایک قومی کانفرنس سے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت  کے ساتھ طالبان کی جانب سے امن مذاکرات کی آمادگی کی صورت میں وہ مذاکرات شروع کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔اس سے قبل افغانستان کی اعلی مصالحتی کونسل نے اعلان کیا تھا کہ وہ قومی شخصیات و عمائدین کے تعاون سے طالبان کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ طالبان نے حکومت کابل کے ساتھ کسی بھی طرح کے امن مذاکرات کو افغانستان سے غیر ملکی فوجیوں کے انخلا اور قطر میں اس کے دفتر کو سرکاری طور پر تسلیم کئے جانے سے مشروط قرار دیا تھا۔