جعفریہ پریس راولپنڈی( ) جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے صدر برادر عبداللہ رضا نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی اور سینئر رہنما شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر میثمی صاحب سے مرکزی دفتر شیعہ علماء کونسل میں ملاقات کی۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل علامہ عارف واحدی کا کہنا تھا کہ ملک میں بے شمار طلباء تنظیمیں کام کر رہی ہیں۔ ہر ایک کا اپنا اپنا منشور ہے ۔جے ایس او پاکستان ملک کی واحد طلباء جماعت ہے جو نمائندہ ولی فقیہ کے زیر سرپرستی کام کر رہی ہے۔
مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل کا کہنا تھا کہ اپنی تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے طلباء کی تربیت کو اپنا اہم مشن بنائیں۔ اس سلسلے میں سلسلہ وار پروگرامات منعقد کروائیں۔ یہ نہ دیکھیں کہ کتنے افراد آ رہے ہیں۔ اگر آپ نے کسی ایک طالب علم کی اصلاح بھی کر لی تو آپ اپنے مشن میں کامیاب ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کربلا میں بھی کثیر کے مقابلے میں قلیل تھے۔ لیکن روحانی طور پر ان کثیر سے بہت آگے تھے۔ آپ نے بھی کربلا میں موجود افرادی لحاظ سے اس کثیر لشکر سے درس نصیحت لے کر اس مشن حسین کو کامیاب بنانا ہے۔
سینئر رہنما شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر میثمی صاحب نے اس موقع پر کہا کہ جب آپ کام کریں گے تو بہت سے لوگ آپ کے خلاف بھی ہو جائیں گے لیکن آپ کو اس بات کا یقین ہونا چاہیے کہ نمائندہ ولی فقیہ آپ کی سرپرستی فرما رہے ہیں تو پھر کسی چیز کی پرواہ نہ کرتے ہوئے تربیتی عمل کو آگے بڑھائیں۔ یہ وقت کی ضرورت بھی ہے اور آخرت میں کامیابی کی ضمانت بھی۔
ڈویژنل صدر جے ایس او پاکستان برادر عبداللہ رضا نے ان کو اپنے تربیتی پروگرامات اور تجلیات علم گروپ پروگرام کے بارے میں بتایا جس کو بہت سراہا گیا اور اس حوالے سے مزید تجاویز بھی دیں۔
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات