• علامہ شبیر حسن میثمی کی اسپیکر قومی اسمبلی
    راجہ پرویز اشرف سے اسپیکر چیمبر میں ملاقات
  •  متنازعہ فوجداری ترمیمی بل کو یکسر مستردکرتے ہیں ، شیعہ علماءکونسل پاکستان
  • متنازعہ ترمیمی بل: علماء و ذاکرین مشاورتی اجلاس کل کراچی میں منعقد ہوگا
  • مقدس کتاب قرآن مجید کی بے حرمتی ی شدید مذمت کرتے ہیں سید راشد حسین نقوی
  • بزرگ علمائے تشیع نے متنازعہ ترمیمی ایکٹ کو مسترد کردیا اعلامیہ جاری
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع ملتان کا ورکر کنونشن منعقد ہوا جس میں مولانا اعجاز حسین بھشتی ضلی صدر ملتان منتخب ہوئے
  • شیعہ علماء کونسل کی زیر نگرانی متنازعہ بل کے سلسلے میں مختلف جماعتوں کا اجلاس
  • علامہ اسد اقبال زیدی کا ضلع دادو کادورہ اسلامی تحریک کے کارکنان سے ملاقات
  • توہین کے متنازعہ بل کو مسترد کرتے ہیں علامہ رمضان توقیر
  • قومی اسمبلی میں متنازعہ قانون سازی کو مسترد کرتے ہیں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان

تازه خبریں

 عالمی اور ملکی مسائل پرشہید ضیا ءالدین کا کردار فراموش نہیں کیا جاسکتا، قائد ملت جعفریہ

 عالمی اور ملکی مسائل پرشہید ضیا ءالدین کا کردار فراموش نہیں کیا جاسکتا، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی
شہید رضوی نے گلگت بلتستان کے عوام کی سیاسی حقوق ، معاشرتی حقوق ، سماجی حقوق کے لےے بھر پور جدوجہد کی جو مشعل راہ ہے، قائد ملت جعفریہ
نصاب تعلےم کے حوالے سے شہید آغا ضےاءالدےن کی مثبت اور منطقی جدوجہد جاری ہے جس کے لےے سب کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے، پیغام

راولپنڈی / اسلام آباد 12 جنوری2023 ئ( جعفریہ پریس پاکستان )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے جید عالم دین اور گلگت بلتستان کی معروف اور متحرک مذہبی و سماجی شخصیت شہید علامہ سید ضیاءالدین رضوی کی 18 ویں برسی کے موقع اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالمی اور ملکی مسائل پر شہید کا جو کردار رہا اُس کو فراموش نہےں کیا جاسکتا ۔شہید رضوی نے گلگت بلتستان کے عوام کی سیاسی حقوق ، معاشرتی حقوق ، سماجی حقوق کے لےے بھر پور جدوجہد کی جو مشعل راہ ہے ۔ انہوںنے مزےد کہا کہ ۔ نصاب تعلےم کے حوالے سے شہید آغا ضےاءالدےن کی مثبت اور منطقی جدوجہد جاری ہے جس کے لےے سب کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ علامہ ساجد نقوی نے مزید کہاکہ ملی پلیٹ فارم کے ذریعہ گلگت و بلتستان کے آئینی و قانونی حقوق کی جدوجہد کو آگے بڑھانا شہید آغا ضیاءالدین رضوی کا مشن تھا کیونکہ ملی پلیٹ فارم کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ روز اول سے ہی اس نے ان پسماندہ اور محروم علاقوں کے آئینی و قانونی حقوق کیلئے صدا بلند کی اور جماعت کے ہر اہم اجتماع اور اجلاس کے ایجنڈے پر سرفہرست جو مسئلہ رہا وہ ان علاقوں کی آئینی و قانونی حیثیت کا تعین اور عوام کے محرومی و پسماندگی کا خاتمہ ہے۔چنانچہ اس لازوال اور مسلسل جدوجہد نے حکومتوں کو ہماری آواز پر کان دھرنے پر مجبور کیا اور ان علاقوں کی تعمیر و ترقی اور حقوق کے حوالے سے ایک حد تک پیش رفت ہوئی تاہم اب بھی ہم سمجھتے ہیں کہ ان کی خودمختاری کی خاطر ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔قائد ملت جعفریہ پاکستان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ گلگت بلتستان میں نصاب تعلیم جیسے اہم او ر حساس معاملہ میں شہید علامہ سید ضیاءالدین رضوی کی کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کی انتھک محنت اور جدوجہد کو آگے بڑھانے کے لئے کوششیں جاری رہیں گی۔ انہوں نے شہید رضوی کی مذہبی‘ ملی اور قومی خدمات کوسراہتے ہوئے انکے علو درجات کی دعا کی ۔