تازه خبریں

یکم مئی کی طرح غزہ کے مزدوروں کے نام بھی ایک دن منسوب کیا جائے قائد ملت

عالمی منڈی میں تیل کی کم قیمتوںکا فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے قائد ملت جعفریہ

 عالمی منڈی میں تیل کی کم قیمتوںکا فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی

عوام کا پیسہ ان کی مرضی کے بغیر کسی اور مد میں خرچ کرنا درست نہیں ، قائد ملت جعفریہ  

 خدشہ یہ ہے کہ یہ فنڈ نچلی سطح پر جاتے جاتے مسنگ پرسن کی طرح لاپتہ ہوجائے گا ، تبصرہ

راولپنڈی /اسلام آباد 17اپریل 2025ء (     جعفریہ پریس پاکستان        ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے وزیر اعظم کے اس فیصلے پر کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، اس کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کے بجائے کسی اور مدّ میں خرچ کیاجائیگاپر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا پیسہ عوام کی مرضی کے پوچھے بغیر خرچ کرنا درست نہیں ایسی ضروری مدّ کیلئے اخراجات قومی خزانہ سے کئے جائیں علاوہ ازیں خدشہ یہ ہے کہ یہ فنڈ نچلی سطح پر جاتے جاتے مسنگ پرسن کی طرح لاپتہ ہوجائے گا ۔ علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ عوام کوبنیادی سہولیات فراہم کرنا،مہنگائی کا خاتمہ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور مہنگائی کے خاتمے اور عوام کو فائدہ بہم پہنچانے کیلئے اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے ٹھوس اور موثرعملی اقدامات کئے جا ئیں تاکہ تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائد ہ براہ راست عوام کو پہنچے جس سے مہنگائی میں مزید کمی ہوگی ، عوام خوشحال اور ملک ترقی کی جانب گامزن ہو سکے گا۔