جعفریہ پریس- ملی یکجہتی کونسل کے سینئر نائب صدر و قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجدعلی نقوی کے حکم پر وفاقی دارالحکومت ، کشمیر ،گلگت بلتستان سمیت ملک بھر کے تمام شہروں ،قصبوں، دیہاتوں اور ٹاؤنز میں یوم القدس کی ریلیاں، مظاہرے ، سیمینارز اور مذاکروں کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سےپروگرامز کے اختتام پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف متفقہ قراردادیں بھی منظورکی گئیں– جعفریہ پریس کے نمائندے کے مطابق عالمی یوم القدس کے موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی قراردادیں (1) عالمی یوم القدس کے موقع ملی یکجہتی کونسل اور قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پرچاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر و شمالی علاقہ جات کے کروڑوں پاکستانی عوام کے ملک کے گوشے گوشے میں قبلہ اول کی آزادی کے لئے احتجاجی اجتماعات کے انعقاد کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتا ہے (2) عوام کا یہ نمائندہ اجتماع قبلہ اول پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کی مذمت کرتا ہے اور اپنے فلسطینی اور لبنانی بھائیوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے جذبہ حریت کو سلام پیش کرتا ہے اور انہیں اپنے تعاون و حمایت کا بھرپور یقین دلاتا ہے۔ (3) یہ احتجاجی اجتماع غزہ میں گذشتہ کئی روز سے جاری اسرائیلی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں ماہ صیام میں سینکڑوں معصوم بچوں ‘ خواتین سمیت مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے وحشیانہ قتل عام کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے جارح اسرائیل کی گذشتہ نصف صدی سے زائد ظلم و بربریت پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتا ہے اور اپنے فلسطینی اور لبنانی بھائیوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے جذبہ حریت کو سلام پیش کرتا ہے اور انہیں اپنے تعاون و حمایت کا بھرپور یقین دلاتا ہے۔ (4) یہ نمائندہ اجتماع عالمی سامراج کی طرف سے غاصب‘ غیر قانونی اور انتہاپسند صہیونی ریاست اسرائیل کی کھلی سرپرستی کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے اور سامراجی طاقتوں کو باور کراتا ہے کہ وہ کروڑوں عوام کی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے اسرائیل کی سرپرستی ترک کردیں اور اسرائیل کو مجبور کریں کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقے خالی کرتے ہوئے قبلہ اول کو آزاد کرے۔یہ اجتماع اسرائیل کی جانب سے فلسطینی علاقوں میں مزید یہودی بستیوں کی تعمیر جیسے توسیع پسندانہ فیصلوں کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ (5) یہ عظیم الشان اجتماع اسلامی دنیا خاص کر عراق‘ شام میں ہونے والی خونریزی اور قتل و غارتگری کی مذمت کرتے ہوئے بعض مقدس ‘ برگذیدہ ہستیوں اور صحابہ کرامؓ کے مزارات کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور اقوام متحدہ‘ سلامتی کونسل اور بالخصوص اسلامی سربراہی تنظیم (او آئی سی) سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ صورت حال کی سنگینی کا ادراک کرتے ہوئے اپنا موثر کردار ادا کرے۔ (6) آج کا یہ اجتماع پارلیمنٹ کی حمایت سے شروع ہونے والے ضرب عضب آپریشن کی حمایت کرتا ہے اور پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ (7) یہ اجتماع پاکستان کے عروس البلاد اور شہر قائد میں ایک مدت سے جاری موت کے رقص پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک کی-
- علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
- محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
- علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
- علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
- علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
- سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
- علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
- پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد