عالم ربانی آیت اللہ امینی انتقال کر گئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کی تعزیت آیت اللہ امینی کے انتقال پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ آیت اللہ امینی کے انتقال پر حوزہ علمیہ ،مراجع عظام و طلاب کی خدمت میں تعزیت عرض کرتے ہیں
ماہرین کونسل یا مجلس خبرگان، مجمع تشخیص مصلحت نظام اور جامعہ مدرسین کے رکن آیت اللہ ابراہیم امینی کا طویل علالت کے بعد رمضان المبارک کی پہلی شب میں انتقال ہوگیا۔
آیت اللہ ابراہیم امینی چند ہفتے قبل قم کے شہید بہشتی ہسپتال میں داخل ہوئے جہاں ان کا علاج ہو رہا تھا۔
آیت اللہ امینی قم کے اعلی سطح کے استاد، مجمع تشخیص مصلحت نظام کے رکن اور ماہرین کونسل یا مجلس خبرگان میں تہران کے نمائندے تھے۔
آیت اللہ امینی اصفہان کے شہر نجف آباد میں ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے ۔
مرحوم آیت اللہ امینی نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ)، مرحوم آیت اللہ العظمی بروجردی، مرحوم آیت اللہ مرعشی نجفی اور مرحوم آیت اللہ گلپائیگانی سے کسب فیض کیا۔