تازه خبریں

عراق، موصل کی آزادی کی خوشی میں عام تعطیل کا اعلان

بغداد ۔ نجف اشرف ۔ عراقی وزیر اعظم ڈاکٹر حیدر العبادی نے موصل کی آزادی کے 10 جولائی کو رسمی سرکاری اعلان کے 11 جولائی کو پورے ملک میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اور داعش سے موصل  کی آزادی عظیم فتح قرار دیا ہے۔ دوسری طرف ملکی اور غیر ملکی شخصیات کی عراقی حکومت اور عوام کو موصل کی آزادی پر مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔

عراقی سیاسی جماعت التیا الصدری کے سربراہ سید مقتدی الصدر اور عراقی نائب صدر ڈاکٹر نوری المالکی کی طرف سے حکومت،عوام ،سکیورٹی فورسز اور دینی قیادت کو مبارک باد پیش کی ہے۔ انھوں اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ یہ آزادی ہزاروں جانوں کی قربانی حاصل ہوئی ہے۔ اگر دینی اور مذہبی قیادت کی طرف سے جھاد کفائی کا فتوی نہ ہوتا تو داعش کی خونخوار تنظیم کا مقابلہ ممکن نہ ہوتا۔

خبر رساں ادارے بغداد پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق جہاں دوسرے ممالک کی طرف سے موصل کی آزادی پر مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے وہاں امریکہ کا مکروہ چہرہ بھی سامنے آگیا ہے کیونکہ امریکہ حکومت پر موصل کی آزادی کے اعلان نہ کرنے کے لیے دباو ڈال رہا تھا۔