تلعفر آزادی کیلئے سرگرم عراق کی فوجی کمانڈر نے اس شہر کی داعشی دہشتگردوں سے مکمل آزادی کی خبر دی ہے۔

عراقی فوجی آپریشن کمان کے کمانڈر عبدالامیر رشید یاراللہ نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے مشترکہ تعاون سے العسکری، الصناعة الشمالیة، المعارض، دروازه تلعفر، اور الرحمه نامی علاقوں کو داعشی دہشتگردوں کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد کرالیا گیا ہے۔

انہوں نے اس سے قبل کہا تھا کہ العیاضیہ اور اس کے ارد گرد چند گاوں تاحال دہشتگردوں کے قبضے میں ہیں اور عراقی فورسز اب العیاضیہ کی جانب پیشقدمی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے گزشتہ اتوار کو تلعفر کی آزادی کیلئے آپریشن کا آغاز کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here