عراق کے شہر موصل میں عراقی افواج اور پولیس کا داعش کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ داعش کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔

ادھر امریکا نے موصل میں عراقی فورسز کی پہلے دن کی کارروائیوں کو کامیاب قرار دے دیا ہے۔ کہتے ہیں کہ موصل کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے میں وقت لگے گا۔ بڑی تعداد میں عراقی فوج نے موصل سے داعش کا قبضہ چھڑوانے کے لیے پیشقدمی کی ہے۔

سرکاری افواج اور داعش کے جنگجوؤں کے درمیان مختلف جگہوں پر سخت لڑائی جاری ہے اور افواج کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دونوں اطراف جانی نقصانات کی تفصیل ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔

عراقی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ دبیق شہر سے باسی شہر کو چھوڑ کر چلے گئے ہیں اور عواقی فوج نے لڑائی کے بغیر اس پر قبضہ کر لیا ہے۔

دوسری طرف پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائی میں امریکی افواج فضائی مدد فراہم کر رہے ہیں اور داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ترجمان نے داعش کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کے پہلے دن کو کامیاب قرار دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here