• گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
  • حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات

تازه خبریں

عزاداری سید الشہداءشہری آزادیوں کا مسئلہ ہے ، شیعہ علماءکونسل

عزاداری سید الشہداءشہری آزادیوں کا مسئلہ ہے ، شیعہ علماءکونسل

عزاداری سید الشہداءشہری آزادیوں کا مسئلہ ہے ، شیعہ علماءکونسل

ملک میں عزاداری محدود کرنے ،قدغن لگانے ،دباﺅ میں لانے کے اقدامات تکلیف دہ ہیں جو قابل قبول نہیں، علامہ عارف واحدی

پنجاب میں عزاداری کے حوالے سے ایک پلاننگ کے تحت آئین پاکستان کی دھجیاں اڑاتے ہوئے شہری آزادی کو پامال کیاجارہاہے

راولپنڈی/اسلام آباد 20 اگست 2021ء( جعفریہ پریس پاکستان)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پرسربراہ مرکزی محرم الحرام کمیٹی شیعہ علماءکونسل پاکستان علامہ عارف حسین واحد ی، سیکرٹری مرکزی محرم الحرام کمیٹی شیعہ علماءکونسل پاکستان سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ ،کوارڈی نیٹرمرکزی محرم الحرام کمیٹی شیعہ علماءکونسل علامہ فرحت عباس جوادی ، تحصیل صدر شیعہ علماءکونسل راولپنڈی سید نیئر عباس نقوی و دیگر علماءکرام و عہدیداران و کارکنان کے ہمراہ یوم عاشورمرکزی جلوس علم و ذوالجناح اورتعزیہ راولپنڈی میں شرکت کی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عزاداری سید الشہداءشہری آزادیوں کا مسئلہ ہے ۔ملک مےں عزاداری کو محدود کرنے ، قدغن لگانے اوردباﺅ میں لانے کے اقدامات تکلیف دہ ہیں جوقابل ِ قبول نہےں۔علامہ عارف واحد ی نے محرم الحرام میں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے غیر آئینی و غیر قانونی اقدامات پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئین ِپاکستان کے مطابق تمام مکاتب فکر کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے اپنے عقائدکے مطابق اورآزادی کےساتھ اپنی مذہبی عبادات اور رسومات ادا کریں۔ ملک بھر میں بالخصوص پنجاب میں عزاداری کے حوالے سے ایک پلاننگ کے تحت آئین ِپاکستان کی دھجیاں اڑاتے ہوئے شہری آزادی کو پامال کیا جارہاہے۔ عزاداری سید الشہداءکو محدود کرنے کاجوکام پہلے تکفیریوں کودیاگیاتھا اب وہ کام انتظامیہ نے سنبھال لیاہے۔ علامہ عارف حسین واحدی نے مزید کہاکہ حسب ِروایت محرم سے پہلے علماءکرام پر پابندی لگانا ، سیکورٹی کے نام پر عزاداران و منتظمےن کو بے جا تنگ کرنے کے اقدامات قطعی درست نہیںاورعزاداری سید الشہداءمیں رکاوٹیںڈالنے کی کسی بھی منفی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ آخر میں علامہ عارف واحدی نے ملک میں جاری عزاداری کیخلاف کریک ڈاﺅن کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عزاداروں کوشہری اوربنیادی حقوق کی فراہمی میں ناکام رہی ہے۔ ہم ملک میں امن کے داعی ہیں اور قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ہمیشہ ملک میں امن وامان کے قیام کیلئے عملی اقدامات کئے اور ملکی فضا کو بہتر بنانے میں مثبت کر دار ادا کیا لیکن حکومتی پالیسی پرامن ماحول کو مایوسی اورتشدد کی جانب دھکیلنے میں گامزن ہے جس سے ملکی امن سبوتاژ ہونے کا خطرہ بڑھتا جارہاہے۔ علامہ عارف حسین واحدی نے سانحہ بہاولنگر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بہاولنگر میں مرکزی جلوس پر حملہ سیکوٹی اداروں کی مکمل ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ہمارا مطالبہ ہے کہ اس تخریبی کارروائی میں ملوث تمام افراد اور اُن کے سہولت کاروں کو گرفتار کرکے کیفرکردارتک پہنچایا جائے اور دہشتگردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس عملی اقدامات کئے جائیں ۔