وَ لْتَكُنْ مِّنْكُمْ اُمَّةٌ یَّدْعُوْنَ اِلَى الْخَیْرِ وَ یَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ یَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِؕ-وَ اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ(۱۰۴)
تمام افراد کو خوش آمدید کہتا ہوں اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں صوبائی صدر محترم ،مرکزی عہدیداران،ضلع و تحصیل اور یونٹ کے ذمہ داران ،علمائے کرام ،کارکنان اور اس جدوجہد سے وابستہ محبت رکھنے والے تمام افراد کو خوش آمدید کہتا ہوں ہمارے مرکزی سیکریٹری جنرل و مرکزی عہدیداران کی شرکت باعث تقویت ہے ہماری جدوجہد اس آیت کی روشنی میں جو ایک آفاقی پیغام دیتی ہے اُن اہداف کی خاطر ہے جو اس آیت میں متعین کئے گئے ہیں ۔اچھے رویوں کی دعوت ،اچھے عمل اچھی سوچ کی دعوت،فرد سے لیکر معاشرے تک اور نظام تک سب کو خیرکی دعوت دینا ہماری ذمہ داری ہے ،نیکی کی تلقین کرنا ہر پہلو سے ہر مرحلے میں یہ بھی ہمارا یدف ہے اور ناپسندیدہ باتوں سے گریز کرنا ناپسندیدہ باتوں سے منکرات سے روکنا ،برائیوں سے روکنا نیکی کو پھیلانا اس کی تلقین کرنا بھی ہمارے اہداف میں شامل ہے یہ آفاقی اہداف ہیں ان کا کسی خاص ملت مسلک قوم علاقے سے تعلق نہیں بلکہ یہ قرآن کا آفاقی ہدف ہے ۔ہماری یہ جدوجہدکسی خاص گروہ کے لئے نہیں ہے کسی خاص طبقے کے لئے نہیں ہے بلکہ تمام طبقات کے حقوق ان کی عزت و آبرو اور ان کے حقوق کے تحفظ کی بات کرنا ہماری جدوجہد کا حصہ ہےاس ملک میں ضروری ہے کہ تمام طبقات کے حقوق کو مدنظر رکھا جائے معاشرے کی اصلاح ہمارا مشن ہے یہ ہی ہمارا پیغام ہے یہ ہی ہماری ذمہ داری ہے ۔ہم نے ہمیشہ وحدت و اتحاد کی بات کی اس کی اساس و بنیاد کا کام کیا تمام مسالک کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے میں ہمارا رول ہے اس لئےہم چاہتے ہیں کہ مشترکات و متفق علیہ چیزوں کو نظام کا حصہ بنایا جائےقومی یکساں نصاب تعلیم یکساں و قومی ہونا چاہئے اس نصاب کو مسلکی گروہی و فرقہ وارانہ نہیں ہونا چاہئے ہم نے پہلے بھی پیغام دیا کام کیا اور کام جاری ہےمیں سمجھتا ہوں کہ اس طرف توجہ ہوگی،مسلکی و گروہی نصاب قابل قبول نہیں ہے اسی طرح لوگوں کے حقوق کو مدنظر رکھنا چاہئےیہ نظام کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام طبقات کے حقوق کا خیال رکھےبے بنیاد اور جھوٹی باتوں پر لوگوں کو فورتھ شیڈول میں ڈالنا قابل قبول نہیں ہے میں نے تمام نوٹفکیشنز دیکھے ہیں تمام باتیں جھوٹی ہیں یہ سب قابل قبول نہیں ہےحق ہے انسان کا کہ وہ قانون کے مطابق زندگی گزارے عزت سے زندہ رہے ،ایف آئی آر جرم پر ہوتی ہےکیا آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ عزاداری جرم ہے قطعا قابل قبول نہیں ہےمت کرو یہ کام میں سب ایف آئی آرز دیکھ چکا ہوں زائرین کے لئے ایسی پالیسی ہونی چاہئے جو زائرین کو سہولت فراہم کرے مشکلات ایجاد نہ کرے ۔
آپ ایک جدوجہد کا حصہ ہیں آپ ایک مشن کے حامل ہیں ایک پیغام کے حامل ہیں ایسا پیغام جو محبتیں پیدا کرتا ہے تمام طبقات کے حقوق کی بات کرتا ہے اتحاد و وحدت کے فروغ کی بات کرتا ہے۔مہنگائی بے روزگاری نے لوگوں کی زندگیاں اجیرن کردی ہیں میں عینی شاہد ہوں ان مسائل کا یہ میری ذمہ داری ہے کہ میں اس پر آوزا ٹھاؤں۔کیا ہوا سیالکوٹ میں اور میاں چنوں میں نظام کی ذمہ داری تھی یہ نظام کی ناکامی ہے سسٹم کی ضرورت ہے اگر ہمارا پیغام مثبت انداز میں لوگوں تک پہنچایا جائے تو کوئی اس سے انکاری نہ ہوگا یہ سب کے لئے قابل قبول ہےاپنی کوششوں کو جاری رکھیں جماعت کے دستور کی پاسداری کریں جماعت کو مضبوط کریں اس کی مضبوطی میں قوم کی مضبوطی ہے