• کوئٹہ میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی کا علامہ سید علی حسین مدنی کے کتابخانہ کا دورہ
  • مفتی رفیع عثمانی کی وفات سے علمی حلقوں میں خلاء پیدا ہوا علامہ شبیر حسن میثمی
  • مسئول شعبہ خدمت زائرین ناصر انقلابی کا دورہ پاکستان
  • علامہ عارف واحدی کا سید وزارت حسین نقوی اور شہید انور علی آخوندزادہ کو خراجِ تحسین / دونوں عظیم شخصیات قومی سرمایہ تھیں
  • علامہ شبیر میثمی کی وفد کے ہمراہ علامہ افتخار نقوی سے ملاقات
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مفتی رفیع عثمانی کے فرزند سے والد کی تعزیت
  • سید ذیشان حیدر بخاری متحدہ طلباء محاذ کے مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ۔
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اعلی سطحی وفد کی پرنسپل سیکرٹری وزیر اعظم پاکستان سے تعزیت
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی نواب شاہ میں پریس کانفرنس

تازه خبریں

عزاداری کے خلاف سازش شہباز قلندر میں ہو یا راولپنڈی، ہم نے خود حاضر ہو کر مومنین کے لبیک یا حسین (ع) کے نعروں کی گونج میں باعزت انداز میں عزاداری کی روکاوٹوں کو ختم کیا

جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی اپنے ملک بھر کے دورے پر کاہنہ لاہور پہنچ گئے ۔ جہاں پر جعفریہ اسٹوڈنٹس پاکستان ، جعفریہ یوتھ ، شیعہ علماء کونسل کے کارکنان سمیت مومنین نے قائد ملت جعفریہ کا والہانہ استقبال کیا ۔ اس کے بعد قائد ملت جعفریہ کو ایک استقبالیہ قافلے کی صورت میں جلسہ گاہ تک پہنچایا گیا ۔جہاں پر قائد ملت جعفریہ نے کاہنہ لاہور میں چوہدری صابر جٹ کے گهر میں ہونے والی سالانہ مجلس عزا سے خطاب فرمایا ۔ قائد ملت جعفریہ نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ  میں دعوے سے کہتا ہوں کہ بحرین اور شام میں شیعوں کے قاتل پاکستان میں موجود مسلمانوں کے گروہ ہیں . عقائد ملت جعفریہ نے فرما کہ میں نے ان تمام سازشوں کے راستے بند کر دیئے جو عزاداری سید شہداء کے خلاف تهیں، بین الاقوامی سازشوں کے خلاف بهی اہم کردار ادا کیا جا رہا ہے، بحرین کے شیعہ ہوں یا فلسطین کے اہلسنت برادران، شام کے معاملات ہوں یا دنیا کے مظلوموں کی بات، ہمارا فرض ہے کہ ہم اس ذمہ داری کو پورا کریں۔ ہماری حکومتیں تو بیچاری ہیں ان کے بس میں ہی کچھ نہیں ہے، وہ تو قاتل کو پهانسی نہیں دے سکتے۔ 86 سزائے موت کے قیدی جنکی فائل اسلام آباد کی میز پر ایک عرصہ سے پڑی ہے، اگر ہر ماہ 5 دہشت گرد قاتلوں کو پهانسی دی جائے تو پاکستان میں امن یقینی ہو جائے گا۔ حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مزید فرمایا کہ میں دعوے سے کہتا ہوں بحرین اور شام میں شیعوں کے قاتل پاکستان میں موجود مسلمانوں کے گروہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی بی زینب (س) کے روضے کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔ شہباز قلندر کی عزاداری ہو یا راولپنڈی میں عزاداری کے خلاف سازش، ہم نے خود حاضر ہو کر مومنین کے لبیک یا حسین (ع) کے نعروں کی گونج میں باعزت انداز میں عزاداری کی روکاوٹوں کو ختم کیا۔ انہوں نے کہا یہ ملک ہمارا ہے ہم یہاں مہمان نہیں ہم اس ملک کے وارث ہیں۔ علامہ سید ساجد علی نقوی سے قبل شیعہ علماء کونسل صوبہ پنجاب کے سنیئر نائب صدر علامہ سید حافظ کاظم رضا نقوی نے ان کے مجاہدانہ اور نمائندہ ولی فقیہ کی حیثیت سے کردار کو موثر انداز میں پیش کیا۔ عزاداروں، جے ایس او اور شیعہ علماء کونسل کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے نمائندہ ولی فقیہ کا “قائد کے فرمان پر جان بهی قربان ہے” کے نعروں کی گونج میں استقبال کیا۔
شاہد عمران حیدری جنرل سیکرٹری جے ایس او لاہور ڈویژن نے خوبصورت اشعار کے بعد قائد کو خطاب کی دعوت دی۔ اس پروگرام میں میڈیا ایڈوائزر علی عمران علوی، ڈویژنل صدر لاہور سید شہباز حیدر نقوی، جنرل سیکرٹری ضلع لاہور سید محبوب رضوی، ڈپٹی سیکرٹری جعفر شاہ، صوبائی ناظم دفتر آصف زیدی، مرکزی جنرل سیکرٹری جے ایس او سبطین عباس، ڈویژنل صدر لاہور چوہدری محسن، چوہدری صغیر ورک، سید عابد علی جیا بگا، سید طاہر علی شاہ کاظمی زنجانی نے شرکت کی۔ اس مجلس عزاء میں دیگر علماء ذاکرین کے علاوہ خطیب العصر گلفام حسین هاشمی، مولانا ریاض حسین شاہ رتوال نے خطاب فرمایا۔