تازه خبریں

عزاداری ہماری پہنچان ،مجلس و جلوس ہائے عزا میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے ، علامہ عارف واحدی

عزاداری ہماری پہنچان ،مجلس و جلوس ہائے عزا میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے ، علامہ عارف واحدی

روایتی ، لائسنسی مذہبی جلوسوں میں رکاوٹیں آئین و قانون کے منافی جو ناقابل قبول ہیں، شیعہ علماءکونسل پاکستان
اسلام آباد20 جون 2017ء(        )شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہاہے کہ عزاداری سید الشہداءہماری پہنچا ن ہے، مجلس و جلوس ہائے عزامیں کسی قسم کی رکاوٹ براشت نہیں کی جاسکتی، روایتی ، لائسنسی مذہبی جلوسوں میں رکاوٹیں آئین و قانون کے منافی ہیں جو ناقابل قبول ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوںنے آئے روز اجازت کے نام پر ،سیکورٹی کے نام پر مجالس و جلوس ہائے عزا میں عائد کی جانیوالی رکاوٹوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ عزاداری سید الشہداءہماری مذہبی آزادیوں کا مسئلہ ہے اس میں کسی قسم کا رخنہ یا رکاوٹ برداشت نہیں کریںگے۔ انہوں نے کہاکہ آئین پاکستان میں ملک میں بسنے والے تمام افراد کو اپنے اپنے انداز میں عبادت، مذہبی رسومات ادا کرنے کی اجازت ہے، آئین پاکستان نے ہر شخص کو مذہبی آزادی کی ضمانت دی ہے لیکن افسوس ریاستی مشینری عشروں سے جاری روایتی و لائسنسی مذہبی جلوسوں پر طرح طرح کے حیلے بہانوں سے رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کررہی ہے جوکہ ناقابل قبول ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہم اس سلسلے میں پہلے بھی ارباب اختیار کو آگاہ کرچکے ہیں اور ایک مرتبہ پھر واضح کردینا چاہتے ہیں یہ سلسلہ بند کیا جائے ۔انہوںنے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ مجلس و جلوس ہائے عزا کے سلسلے میں رکاوٹیں ختم کرتے ہوئے بانیان عزا پر قائم کئے جانیوالے بے بنیاد مقدمات کو فی الفور واپس لیا جائے۔