تازه خبریں

عزادی شید الشہداء کو کسی صورت محدود نہیں ہونے دینگے،اب وقت آگیا ہے کہ لوگ اپنے دفاع کیلیئے خود تیار ہوں، علامہ سید ناظر عباس تقوی

 جعفریہ پریس- شیعہ علما کونسل سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی نے گریسی لائن امام بارگاہ پر دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے دہشتگردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا –  انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں تسلسل کے ساتھ فرقہ ورانہ فسادات کو پھیلانے کیلیئے اقدامات کیئے جارہے ہیں۔ لہذا عوام اس سازش کو سمجھیں، یہ مسئلہ فرقہ ورانہ نہیں بلکہ یہ خالصتآ دہشتگردی کا مسئلہ ہے- علامہ سید ناظرعبّاس تقوی نے مزید کہا کہ پاکستان میں گزشتہ 15 سالوں سے یہ مسئلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے، سانحہ راولپنڈی، علماءکا قتل اور پھر آج کا یہ واقعہ تمام سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے- علامہ سید ناظر عباس  نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ لوگ اپنے دفاع کیلیئے خود تیار ہوں۔
شیعہ علما کونسل سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ عزادی شید الشہداء کو کسی صورت محدود نہیں ہونے دینگے، جس طرح سانحہ عاشور کراچی کے بعد عزاداران امام حسینّ نے اربعین پر لاکھوں کی تعداد میں شرکت کی تھی اسی طرح اس سال بھی شرکت کریں گے، انہوں نے ان حالات میں عوام سے کہا کہ امام اس آزمائش کے ذریعے تمہیں آزمانا چاہتے ہیں، تیاری کرو اور پوری قوت کے ساتھ مرد، خواتین چہلم کے جلوس میں شرکت کیلئے بھرپور کردار ادا کریں- علامہ سید ناظر عباس  نے کہا کہ دشمن کی سازش کو ناکام بنانے کیلئے چہلم کے جلوس میں‌کفن پہن کر شرکت کریں ہم دہشتگردی کا جواب اس طرح دینگے۔