تازه خبریں

خزینہ ایمانیہ کا اردو ترجمہ قائد ملت جعفریہ پاکستان کی خدمت میں پیش

عقیدہ توحید پر عظیم الشان تصنیف “خزینہ ایمانیہ قائد محترم کی خدمت میں پیش

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر علامہ سید محمد تقی نقوی کی ملاقات ،قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی خدمت میں ملت جعفریہ خیرالبریہ کی عقیدہ توحید پر عظیم الشان تصنیف “خزینہ ایمانیہ کی اردو زبان پر مشتمل ترجمہ حدیقہ سلطانیہ” پیش کی۔

اس سلسلے میں یاد رہے کہ استاد العلماء، زین الاتقیاء حضرت علامہ سید گلاب علی شاہ نقوی اعلی اللہ مقامہ نے 1974 میں کتاب مستطاب کا ترجمہ کیا تھا اور اس کے ساتھ ساتھ مع توضیحات و تشریحات کے شائع کیا تھا اب اس کتاب کی اشاعت نو کی گئی جس میں باب عدل کو شامل کیا گیا ہے۔قائد محترم نے کتاب کی اشاعت اور علامہ تقی شاہ نقوی کی علمی کاوش پر خراج تحسین پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا , ملاقات میں قومی و ملی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔