تازه خبریں

علامہ رمضان توقیر سے صوبائی وزیر خیبرپختونخواہ کی ملاقات اہم اعلان

ڈیرہ اسماعیل خان,
علامہ رمضان توقیر مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان سے علی امین خان گنڈہ پور صوبائی وزیر مال خیبرپختونخواہ کی مدرسہ جامعتہ النجف کوٹلی امام حسین ع میں ملاقات ۔ ملاقات میں ڈیرہ اسماعیل خان کے موجودہ حالات پر گفتگو ہوئی۔ علامہ رمضان توقیر کے مطالبہ پر علی امین گنڈہ پور نے شہداء کے بچوں کو سرکاری نوکریاں اور شہداء کے خانوادہ کیلئے 5،5 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا۔مرکزی رہنما شیعہ علماء کونسل کی جانب سے قاتلوں کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا گیا ان کا کہنا تھا کہ ان عناصر کی بھرپور انداز میں سرکوبی کی جائے