قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے ان کے بڑے بھائی سجاد حسین لاکھانی میثمی کے انتقال پُر ملال پر تعزیت، مرحوم کی مغفرت و بلندی درجات کے لیے دعا فرمائی اور دلی ہمدردی و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم سوگوار خانوادہ گرامی کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ بھی موجود تھے۔