تازه خبریں

علامہ ساجد علی نقوی کی اکرام اللہ گنڈا پور اور اکرم درانی پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت 

علامہ ساجد علی نقوی کی اکرام اللہ گنڈا پور اور اکرم درانی پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت 

قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اکرام اللہ گنڈا پور اور اکرم درانی پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت 
پے در پے حملوں کے واقعات سیاسی قوتوں کیلئے انتہائی تشویشناک، ملک دشمن قوتیں انتخابی عمل کو سبوتاژ کرکے غیر یقینی صورتحال پیدا کرنا چاہتی ہیں، علامہ ساجد نقوی
اسلام آباد22جولائی 2018( جعفریہ پریس)  قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اکرام اللہ گنڈا پور اور اکرم درانی پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت ، پے در پے حملوں کے واقعات سیاسی قوتوں کیلئے انتہائی تشویشناک ہیں۔
    انتخابی امیدواروں پرہونے والے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت، عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے، علامہ عارف واحدی 
    اتوار کے روز دو الگ الگ واقعات میں اکرام اللہ خان گنڈا پور اور سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی پر ہونے والے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے نائب صدر علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ پے در پے حملوں کے واقعات سیاسی قوتوں کیلئے انتہائی تشویشناک ہیں، انتخابات کے دوران دہشت گردی کے واقعات کے تدارک کیلئے نگران حکومت کو موثر اقدامات کرنے چاہیئں، قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان نے ان حملوں میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہاکہ زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور عوام کے تحفظ کے لئے فول پروف اقدامات کیے جائیں، افسوس انتخابات کے قریب آتے ہی ملک دشمن عناصر ایک مرتبہ پھر سرگرم ہوگئے ہیں جو ملک میں غیر یقینی صورتحال پیدا کرنا چاہتے ہیں اور انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں- 
    دوسری جانب سیکرٹری جنرل شیعہ علماءکونسل پاکستان کی جانب سے انتخابی مہم کے دوران ہونے والے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے، اپنے مذمتی بیان میں علامہ عارف حسین واحدی نے کہاکہ ایسے واقعات انتہائی تشویشناک ہیں، انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کی سیکیورٹی اور عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے-