قائد ملت جعفریہ پاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سینئر نائب صدر آیت اللہ سید ساجد علی نقوی (دامت برکاتہ) سے جماعت اسلامی و ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل جناب لیاقت بلوچ نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ اس موقع پر اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ بھی موجود تھے۔ محترم لیاقت بلوچ نے قائد محترم کی امن و امان، بھائی چارے اور اتحاد و وحدت کیلئے انجام دی گئی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ مزید ملی یکجہتی کونسل اور خاص طور پر فلسطین کے حوالے سے مؤثر اقدامات اٹھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران مختلف قومی و سیاسی امور زیر بحث آئے، دونوں رہنماؤں نے اتحاد کی فضا کو بحال کرنے کو وقت کی اہم ضرورت بھی قرار دیا۔




