تازه خبریں

یکم مئی کی طرح غزہ کے مزدوروں کے نام بھی ایک دن منسوب کیا جائے قائد ملت

علامہ سید عالم موسوی شہید کی 11  ویں برسی قائد ملت جعفریہ کا پیغام

اسلام آباد/ راولپنڈی۔ 19  جنوری 2025  ء (    جعفریہ پریس پاکستان     )  قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ممتاز عالم دین ‘  تحریک کے مرکزی رہنما اور دیرینہ رفیق علامہ سید عالم موسوی شہید کی 11  ویں برسی کی مناسبت ان کی ملی اور دینی خدمات کوسراہتے ہوئے کہا کہ

شہید علامہ نے زندگی کا بڑا حصہ نہ صرف ملت کے حقوق کے تحفظ اور  اور سربلندی کی جدوجہد میں گزارا بلکہ امن’ اخوت’ بھائی چارے اور اتحاد بین المسلمین کی کوششوں کو بھی مسلسل آگے بڑھایا اسی طرح مذہبی’ فکری’ اخلاقی تربیت کے ساتھ ساتھ سیاسی اور اجتماعی امور میں بھی  عوام کی خاطر خواہ رہنمائی کی اور اصلاح معاشرہ کا اہم فریضہ انجام دیتے ہوئے اپنی جان کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کیا حق بنتا ہے کہ ان کی یاد شایان شان طریقے سے منائی جائے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کرنے کا بہترین طریقہ ہے کہ اسی جدوجہد کو آگے بڑھایا جائے ۔


علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا ہے کہ شہید عالم موسوی اسی ملی پلیٹ فارم کا حصہ تھے جس پلیٹ فارم نے ہمیشہ عوام کے آئینی بنیادی حقوق کی دستیابی کے لئے مسلسل کوشش اور متحرک رول ادا کیااور یہ جدوجہد تسلسل کے ساتھ جاری و ساری ہے۔ وقت نے ثابت کیا اور ان شہداء کی قربانیوں کے ثمر کے طور پر  تمام طبقات کو تسلیم کرنا پڑا کہ نہ صرف پاکستان کی سیاست’ اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ’ اتحاد و حدت کے فروغ حتی کہ ملکی معاشرت اور دینی مسالک کے مابین وحدت ایجاد کرنے میں اس پلیٹ فارم نے تاریخ رقم کی۔

چنانچہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں ملک کی دینی جماعتوں کو، دینی مسالک کو ایک پلیٹ فارم پر تنظیمی لحاظ سے منسلک کرنے کی بھرپور کوششیں ہوئیں اور ان کوششوں کو کامیابی نصیب ہوئی۔ دینی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم کے طور پر متعارف کروایا اور اس میں ملی پلیٹ فارم کا بنیادی کردار رہا ہے۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ  علامہ سید عالم موسوی شہید کی ملی و قومی حوالوں سے کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی   انہوں نے شہیدموسوی کی مذہبی’ ملی اور قومی خدمات کوسراہتے ہوئے  ان کے خانوادے’ شاگردان’ عقیدت مندوں سے تسلیت کرتے ہوئے انکے علو درجات کی دعا کی ۔