جعفریہ پریس- پشاورمیں شیعہ علما کونسل کے رہنما ، امام بارگاہ مولانا صفدرحسین موسوی کے متولی اور شہید قائد کے قریبی ساتھی علامہ سید عالم موسوی شہید کا چہلم نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا ، جس میں علامہ محمد رمضان توقیر، علامہ سید جواد ہادی اورعلامہ شیخ حیدرعلی جوادی سمیت مختلف علماء کرام، سماجی مذہبی شخصیات اورمومنین نے کثیرتعداد میں شرکت کی- تعزیتی اجتماع سے مقامی علماء کرام ، صوبائی شخصیات اوررہنماؤں نے خطاب کیا جبکہ خصوصی خطاب نمائندہ ولی فقیہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نےکیا-
جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی جب پشاور پہچے تو مدرسہ شہید علامہ عارف حسینی کا دورہ کیا اورعلماء کرام ومومنین کے وفود سے ملاقاتیں کییں اوران کے مسائل سنے ملاقاتوں میں قائد ملت جعفریہ نے ملکی، قومی و ملی صورتحال پر گفتگو کی اور ان کی رہنمائی کی-.
بعدازآں ازاہد علی اخونزادہ کے گھر پرتشریف فرما ہوئے اور مرحومین کی فاتحہ خوانی کی – رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے پشاور میں شیعہ اور سنی علماء کی صمیمی نشت میں بھی شرکت کی اور مختلف امورسمیت ملکی حالات پر گفتگو کی