علامہ سید محمد دہلوی کی برسی کے موقع پر قائد ملت علامہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام 
علامہ سید محمد دہلوی کی برسی کے موقع پر قائد ملت علامہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام 

علامہ سید محمد دہلوی کی برسی کے موقع پر قائد ملت علامہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام

 قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے قائد اول علامہ سید محمد دہلوی کی برسی کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا ، ان کا مزید کہنا تھا کہ سید محمد دہلوی مرحوم برصغیر کے خطیب اعظم اور بلند پایہ عالم دین اور بے بدل قائد تھے جنہوں نے پرامن سیاسی اور جمہوری طرز احتجاج کی داغ بیل ڈالی اور اپنے مطالبات کو منطقی انداز میں پیش کیا اور پیرانہ سالی کے باوجود ملت کی خدمت میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی۔ اس مشکل دور میں کم وسائل کے باوجود مسلسل اور انتھک محنت سے قوم کو شعور اور اتحاد کی نعمت کا احساس دلایا۔علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ علامہ سید محمد دہلوی ؒ‘ علامہ مفتی جعفر حسین ؒاور علامہ عارف الحسینی شہید ؒ کی قیادت میں جو ملی و قومی حقوق کے دفاع اور تحفظ کی خاطر جو کارواں چلا تھا وہ آج بھی رواں دواں ہے اور ہم ان قائدین کی فکر سے الہام حاصل کرتے ہوئے باوجود بے شمار مسائل و مشکلات کے‘ نہ صرف ملی و قومی حقوق کے تحفظ کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے بلکہ ملک میں اتحاد و وحدت کے فروغ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ترویج کے لئے ہمہ وقت مشغول ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here