تازه خبریں

علامہ سید محمد عباس رضوی نے اپنے ترقیاتی فنڈ سے تعمیر ہونے والے سدپارہ رابطہ پل کا باضابطہ افتتاح کیا ۔

صدر اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان وممبر گلگت بلتستان کونسل علامہ سید محمد عباس رضوی نے آج سدپارہ گاوں کا دورہ کیا ۔ اور علاقے کے سرکردہ گان اور جوانوں سے تفصیلی ملاقات کی۔ اس دوران علامہ سید محمد عباس رضوی نے اپنے ترقیاتی فنڈ سے تعمیر ہونے والے سدپارہ رابطہ پل کا باضابطہ افتتاح کیا ۔ علامہ سید محمد عباس رضوی کے ہمراہ مسئول دفتر اسلامی تحریک پاکستان سکردو محمد شبیر حافظی اور محکمہ lgrdکے اسٹنٹایکزیکٹیو انجینئر اور سائٹ انجینئر بھی تھے۔علاقہ سدپارہ کے لوگوں نے علامہ سید محمد عباس رضوی اور اسلامی تحریک پاکستان کا دل کی گہرایئوں سے شکر یہ ادا کیا۔ اور کہا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں اسلامی تحریک اور علامہ سید محمد عباس رضوی نے علاقے کے خبر لی ہے اور زبردست تعاون شام رہا ہے