تازه خبریں

علامہ شبیر حسن میثمی نے پیغام عزاداری و استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کیا

علامہ شبیر حسن میثمی نے پیغام عزاداری و استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کیا

کراچــــی “پیغام عزاداری و استحکام پاکستان کانفرنس”

شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے زیر اہتمــــام عظیم الشان عزاداری کانفرنـــس کا انعقاد نشتر پارک کراچی میں کیا گیا، جس میں کشمور سے کراچی تک عزاداران مظلــــوم کربلا نے بڑی تعداد میں شرکت کی، پروگرام کے مہمان خصوصی مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونســـل پاکستـــان عــلامہ شبیـــر حسن میثمــــی نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اس سال عزاداری مظلوم کربلا بھرپور انداز میں منائی جائیگی ہر سال سے زیادہ جلوس عزا ، سبیل امام حسین علیہ السلام کا اہتمام ہوگا، مجلس اور عزاداری امام حسین علیہ السلام ہماری عبادت ہے اور دستور پاکستان کے مطابق آزادی کے ساتھ برپا کرنے کی مکمل اجازت بھی ہے، اے عزاداران¡ اگر کوئی آپکو روکنے کے لیے آئے تو فوری آپ اس پر ایف آئی آر کروائیں ہمارے پاس کورٹ کے آرڈرز بھی موجود ہیں، کوئی پولیس افسر اگر ایسی کسی بھی رکاوٹ میں ملوث ہوا تو ہم آئینی راستہ اختیار کرنے کا مکمل حق رکھتے ہیں، بعد ازاں پارا چنار میں ہونے والے واقعات کی بھرپور مذمت بھی کی اور اعلی ذمہ داران کو متوجہ کرتے ہوئے فرمایا کہ امن و امان کے ذمہ داران اپنا رول ادا کریں اور معاملات کو فوری حل کر کے امن و امان کی فضہ قائم کریں۔ کانفرنس سے بزرگ عالم دین علامہ سید رضی جعفر نقوی، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی، صوبائی صدر علامہ سید اســـد اقبـــال زیـــدی و دیگر علماء و ذاکرین عظام، نے خطاب بھی کیا۔