تازه خبریں

علامہ شبیر حسن میثمی نے گجرات میں تنظیمی اجلاس میں شرکت کی

علامہ شبیر حسن میثمی نے گجرات میں تنظیمی اجلاس میں شرکت کی

گجرات

مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی نے شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع گجرات کی جانب سے منعقدہ ضلع کونسل اجلاس میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ میں تمام ضلعی اراکین کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور مبارکـــباد پیش کرتا ہوں میلاد صادقین علیہم السلام کے پُر مسرت موقع پر۔ اس وقت تنظیم کو نظم و ضبط کے ساتھ اور زیادہ متحرک کرنے کی ضرورت ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی جیسی عظیم قیادت ملت تشیع کے پاس موجود ہے، حکمت عملی سے عوامی مسائل و مشکلات میں ان کے جائز مسائل کے حل کے لیے بھترین اقدامات اٹھانا تنظیمی ذمہ داران کا فرض اولین ہے ہمارے آقا و مولا امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کا درس بھی یہی ہے، تنظیم جتنی مضبوط و متحرک ہوگی اتنا ہی آپ اتحاد اُمت کے لیے سرگرم ہوں گے، اس لیے مل کر محبت و اخوت کے ساتھ جدوجہد جاری رکھیں، اللہ تعالٰی آپکا حامی و ناصر ہو۔