بھکر :شیعہ علماء کونسل پاکسان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کی مولانا طاہر نجفی کے والد کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لئے مولانا موصوف کے مدرسہ پہنچے۔ ان کے ہمراہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، مولانا فیاض مطہری اور مولانا رمضان نعیمی بھی موجود تھے۔ علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے مولانا طاہر نجفی صاحب کے مرحوم والد کی بلندیٔ درجات اور مغفرت کے لیے دعا فرمائی۔ جبکہ بعدازاں انہوں مولانا طاہر نجفی کے ہمراہ مدرسے کے مختلف سکشنز کا دورہ کیا اور طلابء سے ملاقات کی ۔مولانا طاہر نجفی نے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کو ان کے مستقبل کے مختلف پراجکٹس کے بارے میں آگاہ کیا۔ مرکزی سیکرٹری جنرل نے ان پراجکٹس کو طلباء کے مفید قرار دیتے ان کی کامیابی کے لیے بھی دعا فرمائی۔